پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو خط، رمضان سے قبل ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پاکستان بزنس فورم نے رمضان سے قبل وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔پاکستان بزنس فورم نے اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف سے رمضان سے قبل ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ حکومت سبسڈی دینے کی بجائے سرکاری نرخوں کو یقینی بنائے۔صدرپی بی ایف خواجہ محبوب الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت چینی کی ذخیرہ اندوزی شروع ہوگئی ہے، مارکیٹ میں ذخیرہ مافیا سرگرم ہے اور مارچ کے ایڈوانس سودے ہورہے ہیں۔پاکستان بزنس فورم نے چیف سیکرٹریز کو سخت میکنزم بنانے کا حکم دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آئی ایم ایف کا وفاقی بجٹ سے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ
عالمی ترقیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔مطالبے میں کہا گیا کہ وفاق 18 ویں ترمیم کے بعد منتقل صوبائی منصوبوں پر ترقیاتی بجٹ خرچ نہ کرے، جس کے بعد وفاق آئندہ بجٹ میں 168 صوبائی ترقیاتی منصوبے وفاقی بجٹ سے نکالنے پر مجبور ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی نوعیت کے 168 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت 1100 ارب روپے ہے، جبکہ صوبائی نوعیت کے 168 ترقیاتی منصوبوں پر وفاق 300 ارب روپے خرچ کرچکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے صوبائی نوعیت کے 168 منصوبوں پر مزید خرچ کرنے سے روک دیا ہے. ان منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے وفاق کو مزید 800 ارب روپے خرچ کرنا تھے. تاہم اب 168 صوبائی نوعیت کے منصوبے صوبائی ترقیاتی بجٹ سے مکمل کیے جاسکتے ہیں۔