غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے لیے اسرائیل نے وفد بھیجنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق ہفتے کے آخر میں وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ جائے گا۔

(جاری ہے)

اسرائیل کی جانب سے مذاکراتی وفد بھیجنے کا اعلان واشنگٹن میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔

ادھر حماس کا کہنا تھا کہ وہ امریکا اور مصر کی ثالثی میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ جنگ کے مستقل خاتمے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ معاہدے کے تحت 13 اسرائیلی اور 5 تھائی یرغمالی افراد کو رہا کیا جا چکا ہے۔ حماس کی جانب سے طرف سے اسرائیلی یرغمالیوں کے ایک گروپ کو ہفتے کے روز رہا کیا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کاغزہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ 26 اپریل کو کراچی سے چترال تک ملک بھر میں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہوگا۔

منعم ظفر کا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کو جنگی سازوسامان فراہم کر رہا ہے اور ڈیڑھ سال کے دوران غزہ کے 90 فیصد علاقے تباہ کیے جا چکے ہیں۔ اسپتال، شیلٹر ہومز اور معصوم شہری تک محفوظ نہیں رہے، جبکہ اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا ہولوکاسٹ جاری ہے، مگر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دنیا کے دیگر علاقوں میں اقوام متحدہ فوری ایکشن میں آتی ہے، مگر فلسطین کے معاملے میں اس کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ملک ہے، لیکن ہمارے اندر ایمان کی کمی ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ یہ احتجاج نہ صرف قومی سطح پر ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے صیہونی مصنوعات کے بائیکاٹ اور بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔
لاہور : ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کاغزہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کیے جانے کے بعد دریائے جہلم اور نیلم کی کیا صورتحال ہے؟
  • بھارتی دفاعی، ائیر و نیول اتاشیوں اور سپورٹنگ سٹاف کو واپس بھیجنے کا امکان ہے
  • صیہونی وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرامپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری،وحشیانہ بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید
  • غزہ میں مستقل جنگ بندی کی راہ میں اسرائیل بڑی رکاوٹ ہے، قطر
  • میٹا کا انسٹاگرام صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
  • میں نے نتین یاہو کیساتھ ایران سے متعلق بات کی، امریکی صدر
  • قطری اور مصری ثالثوں کی جانب سے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کا نیا فارمولا تجویز
  • تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے.بھارتی وزیراعظم اورامریکی نائب کی ملاقات