پاکستان اور چین کا افغانستان سے دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )پاکستان اور چین نے افغانستان میں مقیم تمام دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے اور ان کے خاتمے کے لیے واضح اور قابل تصدیق اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گرد عناصر علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے بدستور سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں ‘ افغان حکومت اپنی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے سے روکے.
(جاری ہے)
وزارت خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین نے پاکستان کی صنعت کاری اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کی ترقی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ بھی کیا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سی پیک منصوبے میں دیگر ممالک کی فعال شرکت کا خیر مقدم کیا فریقین نے چینی کمپنیوں کو پاکستان کی کان کنی کی صنعت میں سرمایہ کاری اور تعاون کی ترغیب دینے اور پاکستان میں تیل اور گیس کی سمندر میں تلاش میں چینی کمپنیوں کی شرکت کا خیرمقدم کیا دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ ایک پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا تمام فریقوں کے مشترکہ مفاد میں ہے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت اور تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کی ضرورت اور کسی بھی یک طرفہ کارروائی کی ان کی مخالفت کا اعادہ کیا.
مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے غزہ میں فائر بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس معاہدے پر موثر طریقے سے عمل درآمد ہو گا جس سے غزہ میں مکمل اور مستقل فائر بندی ہو گی فریقوں نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا جس میں ایک آزاد ریاست فلسطین کے قیام کا حق بھی شامل ہے دونوں فریقین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے لیے مسلسل کوششیں کریں گے. دونوں فریقوں نے افغانستان کو مستحکم ترقی حاصل کرنے اور عالمی برادری میں ضم ہونے میں مدد دینے میں تعمیری کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا اور شدت پسندی کے خلاف ”زیرو ٹالرنس“ یعنی کسی طرح کی نرمی نہ کرنے کے عزم کو دہرایا. مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین میں قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے دونوں ممالک کی قیادت نے سٹریٹجک باہمی اعتماد اور عملی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا پاکستان نے ملک میں چینی شہریوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چینی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں . فریقین نے گوادر کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باضابطہ افتتاح کا خیرمقدم کرتے ہوئے گوادر پورٹ کی جامع ترقی اور آپریشن کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیاگوادر پورٹ کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں اطراف نے رابطے اور تجارت کے ایک اہم مرکز کے طور پر اس کی صلاحیت کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا. مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کے علاوہ افغانستان کے معاملے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اوردونوں فریقوں نے افغانستان کو مستحکم ترقی حاصل کرنے اور عالمی برادری میں ضم ہونے میں مدد دینے میں تعمیری کردار ادا کرنے پر اتفاق کیاانہوں نے عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں مقیم تمام دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے اور ان کے خاتمے کے لیے واضح اور قابل تصدیق اقدامات کرے جو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے بدستور سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں اور افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے سے روکیں. دونوں فریقوں نے چینی کمپنیوں کو پاکستان کی کان کنی کی صنعت میں سرمایہ کاری اور تعاون کی ترغیب دینے اور پاکستان میں تیل اور گیس کی سمندر میں تلاش میں چینی کمپنیوں کی شرکت کا خیرمقدم کیا دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ ایک پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا تمام فریقوں کے مشترکہ مفاد میں ہے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت اور تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کی ضرورت اور کسی بھی یک طرفہ کارروائی کی ان کی مخالفت کا اعادہ کیا.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چینی کمپنیوں کا اعادہ کیا اعلامیے میں جنوبی ایشیا کا خیرمقدم اور عالمی کرتے ہوئے کرنے اور کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہو گا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا ملے گی، فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔