اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بایومیٹرک ویری فکیشن سے مشروط
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جعلی اسٹیمپ پیپر کے سدباب کے لیے اسٹیمپ پیپرز کا اجرا بایو میٹرک ویریفکیشن سے مشروط کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اسٹیمپ وینڈرز کو بایو میٹرک ویریفکیشن کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وینڈر نادرا بایو میٹرک کے بغیر اسٹیمپ پیپرز جاری نہیں کر سکے گا، بایو میٹرک کے بغیر جاری ہونے والے تمام اسٹیمپ پیپرز جعلی تصور ہوں گے۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ بایو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی اسٹیمپ پیپرز کا خاتمہ ہو جائے گا، جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے شہریوں کو ریونیو اور دیگر معاملات میں مسائل کا سامنا تھا، جبکہ جعلی اسٹیمپ پیپرز کی وجہ سے کئی فراڈ کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
عرفان میمن کے مطابق اسٹیمپ پیپرز کے اوپر موجود بایو میٹرک سلپ سے ویریفکیشن کا عمل بھی آسان ہے اور بایو میٹرک ویریفکیشن کے بعد شہری محفوظ ٹرانزیکشنز کر سکیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکمنامہ جاری
—فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو کام سے روکا جا رہا ہے، اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات ہیں، جج کی اہلیت سے متعلق سوال ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشنل کونسل میں شکایت بھی زیر التوا ہے۔
عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔
تحریری حکم نامے میں اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے 21 اکتوبر کو معاونت طلب کی گئی ہے جبکہ ایک اور درخواست گزار کی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کی گئی ہے۔