کھالیں اور ہڈیاں چین کو برآمد کرنے کے لیے گدھوں کا ذبح خانہ گوادر میں قائم
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
وزارت خوراک نے کہا ہے کہ حکومت کا چین کے ساتھ گدھوں کی کھالیں اور ہڈیاں برآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے لیے گدھوں کا ذبح خانہ گوادر میں قائم کیا گیا ہے، جس نے باقاعدہ کام کاآغاز کر دیا ہے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی کے اجلاس میں وزارت خوراک کے حکام نے جمعرات بتایا کہ چین کے ساتھ گدھوں کی کھالیں اور ہڈیاں برآمد کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت ایک چینی کمپنی گوادر میں تمام متعلقہ آپریشنز سنبھالے گی اور گدھوں کا ذبح خانہ بھی یہاں ہی قائم کیا گیا ہے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی نے سوال کیا کہ زندہ گدھے چین کیوں برآمد نہیں کیے جا رہے؟ جس پر وزارت خوراک کے حکام نے وضاحت کی کہ یہ ایک مشکل عمل ہے، تاہم ملک کے دیگر حصوں سے مزید ذبح خانے قائم کرنے کے لیے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جس پر چینی کمپنیوں کے ساتھ مزید بات چیت جاری ہے۔
قائمہ کمیٹی کے ایک رکن نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں گدھوں کی اہمیت میں کمی آرہی ہے کیونکہ لوڈر رکشوں نے نقل و حمل کے لیے ان کی جگہ لے لی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اعلیٰ معیار کے گدھوں کی افزائش کے لیے کوششیں کی جائیں۔ ملاقات کے دوران گدھوں کے علاوہ بطخوں کی افزائش نسل کا بھی ذکر کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تجارت چین ذبح سیکیورٹی قائمہ کمیٹی برائے خوراک کھالیں گوادر معاہدہ ہڈیاں وزارت خوراک وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان چین سیکیورٹی قائمہ کمیٹی برائے خوراک گوادر معاہدہ وزارت خوراک وی نیوز وزارت خوراک قائمہ کمیٹی گدھوں کی گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
ویب ڈیسک : توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
Ansa Awais Content Writer