چین اور برونائی کے مابین باہمی سیاسی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
چین اور برونائی کے مابین باہمی سیاسی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ :
چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے برونائی کے سلطان حسن البلقیہ کے ساتھ بات چیت کی۔
جمعرات کے روز
شی جن پھنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 30 سالوں کے دوران فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں وافر ثمرات حاصل ہوئے ہیں اور دونوں ممالک نے بڑے اور چھوٹے ممالک کے لئے باہمی فائدے اور مشترکہ کامیابیوں کی مثال قائم کی ہے۔
چین برونائی میں سرمایہ کاری کے لئے مزید چینی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور برونائی کی ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور نئی توانائی کی صنعتوں کی ترقی کی حمایت کرتا ہے تاکہ برونائی کی معیشت کو متنوع بنانے میں مدد ملے اور یہ کہ برونائی سے چین کی جانب اعلی معیار کی زرعی اور ماہی گیری کی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھایا جائے۔ فریقین کو تعلیم، ثقافت، سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنا ہوگا تاکہ بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مزید مثبت کردار ادا کیا جائے۔
حسن البلقیہ نے کہا کہ چین کی جانب سے پیش کردہ تین گلوبل انیشی ایٹوز عالمی امن، استحکام اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ایک ذمہ دار بڑے ملک کی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ برونائی ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچائے جائیں۔
برونائی چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے ، کثیر الجہتی اور آزاد تجارت کو برقرار رکھنے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے تیار ہے۔
بات چیت کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے انصاف، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر، معیشت و تجارت اور میڈیا سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخطوں کا مشاہدہ کیا۔ فریقین نے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مشترکہ جدت کیلئے ڈیجیٹل روابط کا قیام، وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی چینی وفد سے ملاقات، اے آئی تعاون، اسمارٹ سٹی انوویشن اور میڈ-ٹیک تبادلے کے فروغ پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے شنگھائی میں جاری ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر چین کے ممتاز طبی و ٹیکنالوجی ماہرین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت، اسمارٹ سٹی حل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔وفد میں چنگ ڈونگ، جو آل چائنا فیڈریشن آف ریٹرنڈ اوورسیز چائنیز کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور شنگھائی زانگ جیانگ ہائی ٹیک سٹی میڈیکل انوویشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ہیں، لیو یوئنگوئی، وائس پریزیڈنٹ شینلان ٹیکنالوجی (شنگھائی) کمپنی لمیٹڈ، پروفیسر ژاؤ شانٹنگ، جو جرمنی سے تربیت یافتہ میڈیکل ڈاکٹر اور ڈاکٹریٹ سپروائزر ہیں اور ڈاکٹر ہی بن، جنہیں جرمنی سے پی ایچ ڈی حاصل ہے اور وہ پروفیسر ژاؤ کے معاون ہیں، شامل تھے۔(جاری ہے)
ہفتہ کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے مصنوعی ذہانت کی مہارتوں کے تبادلہ پر مبنی پروگرام کا آغاز، نیشنل آئی ٹی بورڈ کے ساتھ ڈیجیٹل گورننس سلوشنز پر اشتراک اور پاکستانی اسٹارٹ اپس کے ساتھ ہیلتھ ٹیک، ایڈٹیک اور فن ٹیک کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شامل تھے۔ وفد نے پاکستان میں اسمارٹ مینٹیننس مشینری اور اے آئی پر مبنی ایپلی کیشنز کی نمائش میں بھی دلچسپی ظاہر کی، ساتھ ہی چینی طب اور اے آئی کے امتزاج سے مزمن اور اعصابی بیماریوں کے علاج کی تحقیق کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے ان تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کو قومی ترقی کے لیے بروئے کار لانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے وفد کو وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ اختراعات، ڈیجیٹل صلاحیتوں میں اضافے اور شمولیتی ترقی پر مبنی سرحد پار شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔