برف کی معیشت چین کی معاشی ترقی کا نیا پہلو بن رہی ہے، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بیجنگ : نویں ایشیائی سرمائی کھیل شمالی چین کے شہر ہاربن میں منعقد ہونے والے ہیں۔ ہاربن ایشین ونٹر گیمز بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بعد چین کی جانب سے منعقد ہونے والا ایک اور اہم بین الاقوامی جامع اسپورٹس ایونٹ ہے ، اور یہ ایشیائی سرمائی کھیلوں کی تاریخ میں حصہ لینے والے ممالک (علاقوں) اور کھلاڑیوں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا ایونٹ بھی ہے۔
چائنا میڈیا گروپ (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے کے مطابق جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ برف کی معیشت چین کی معاشی ترقی کے لئے ایک نیا پہلو بن رہی ہے۔
سروے میں 96 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ایشین ونٹر گیمز سے ایشیائی ممالک اور یہاں تک کہ دنیا بھر میں برف کے کھیلوں کے معیار میں اضافہ ہوگا۔ 87.
سروے کے مطابق، 95 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ سازگار پالیسیوں اور مارکیٹ طلب کی وجہ سے چین میں برف کی معیشت میں وسیع تر امکانات اجاگر ہوں گے.
سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری ہونے والے اس سروے میں 24 گھنٹوں کے دوران 4,607 جواب دہندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وفاقی وزیر خزانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-01-15
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 ء سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل کر رہی ہے، بنیادی اصلاحات مستحکم ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، افراط زر اور پالیسی ریٹ میں بڑی کمی آئی ہے، 3 گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، کراچی گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، معیشت کی ترقی کے لیے وزارتوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے، وزارت خزانہ معاشی استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔