وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں ، حافظ طاہرمحمود اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2025ء) چئیرمین علما کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں ۔ حج ٹور آپریٹرز بھی اللہ کے مہمانوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت یقینی بنائیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں ۔
(جاری ہے)
سعودی حکومت بھی عازمین کے لئے بہترین انتطامات یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا عازمین اللہ کے مہمان ہوتے ہیں ۔ عازمین کے لئے خدمت کا اعلی معیار یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قوانین اور اور نظام کے تحت اقدامات یقینی بنانا ہوں گے ۔ حکومت نے عازمین کے لئے بہترین کمپنیوں کے ساتھ حج انتظامات کا معائدہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا گذشتہ سال حج انتظامات کے حوالے سے زیرو کرپشن ہوئی ہے رواں سال بھی اس معاملے کو یقینی بنائیں گے ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لئے بہترین انہوں نے کہا
پڑھیں:
حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کے لیے شیڈول جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلیے شیڈول جاری کردیا۔ واجبات کی دوسری قسط میں عازمین کو 6لاکھ 50ہزار روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی ،واجبات کی وصولی تین نومبر سے لیکر پندرہ نومبر تک کی جائے گی ۔ وزارت مذہبی امورنے ہدایت کی ہے کہ عازمین نامزد بینکوں میں دوسری قسط جمع کروائیں گے۔