شہرمیں ٹریفک گردی ہو رہی، ایسا نہ ہو شہری ڈمپرز روکنے لگیں: گورنرسندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انتباہ کرتے ہوے کہا ہے کہ شہرمیں خونی ڈمپر بے لگام ہیں، شہر میں ٹریفک گردی ہو رہی ہے، ایسا نہ ہو کہ شہری ڈمپرز روکنے لگیں یا صوبے کا آ ئینی سربراہ تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لینے پر مجبور ہو جائے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ ڈمپرزکے معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لیں، حادثہ کرنے والے ڈمپر کو فوری آکشن کیا جائے، ڈمپرز کے مالکاں جاں بحق افراد کو معاوضہ ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ شہری ڈمپرز سے ہلاک ہو رہے ہیں، محکمہ ٹرانسپورٹ اور آئی جی سندھ نوٹس لیں، مجبور نہ کریں، ایسانہ ہو صوبے کا آئینی سربراہ سب کچھ اپنے ہاتھ میں لے لے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رات گیارہ سے صبح سات کے بعد کوئی ڈمپر شہر میں داخل نہیں ہو سکتا، یہ دوپہر کے وقت کیسے گھوم رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساکنان شہر قائد کے تحت 31 واں عالمی مشاعرہ ہونے جا رہا ہے، جو کئی برسوں سے ہر سال ہو رہا تھا، اختلافات پیدا ہوگئے، عالمی مشاعرہ 8 فروری کو ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حاجی رفیق پردیسی کی انسانیت کی خدمت کسی سے چھپی ہوئی نہیں، اب ایک ہو کر شہر کی ادبی محافل جاری رکھیں گے، شہر کی رونقیں بحال رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ yانہوں نے کہا کہ حاجی رفیق اور محمود صاحب کا رابطہ ہوا، دونوں ایک ہوئے، اب ایک مشاعرہ ہونے جا رہا ہے، حاجی رفیق صاحب حیثیت ہیں، سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال شہرکراچی میں کئی مشاعرے ہوئے، یہ سلسلہ جاری رہے گا، شہر کی رونقیں جاری رہیں گی، دونوں اب مل کر باہمی اتفاق سے کام کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
فائل فوٹوکراچی میں نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اسے ملیر سٹی سے گرفتار کرلیا گیا۔
حادثے کے بعد ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی لاش کو اسپتال منتقل کیا۔