پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
سٹی42: پی ٹی آئی کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسےکی اجازت کے حوالے سے اہم حقائق سامنے آ گئے۔
ذمہ دار سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کے دن مینار پاکستان پر جلسےکی اجازت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کی 8 فروری کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی درخواست کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
’کیا سپورٹیج ایل ‘ پاکستان آگئی، قیمت کیا ہے؟
اس حوالے سے سرکاری ذرائع نے بتایا ہےکہ پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آٹح فروری کو وزیراعظم قومی سطح پر آغٓ خان چہارم کی وفات کے سوگ کا دن منانے کا اعلان کر چکے ہیں۔ لاہور میں 8 فروری کو تین ملکوں کی ون ڈے کرکٹ سیریز کا پہلا میچ ہو گا۔ اس میچ کے لئے سکیورٹی کے انتظامات پاکستان کی اولین قومی ترجیح ہوں گے جس کے لئے شہر بھر میں خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ آٹھ فروری کو ہی لاہور کی پرائم لوکیشن پر کسی سیاسی اجتماع کی اجازت دینے کی صورت مین شہر بھر میں عموماً اور قذافی سٹیڈیم کے اطراف خاص طور سے سکیورٹی کی نگرانی کمزور ہونے کا شدید خدشہ ہو گا، حکومت یہ خطرہ کسی سورت مین مول نہیں لے گی۔
وزیراعظم، مولانا فضل الرحمان کی تیمارداری کیلئے انکی رہائشگاہ پہنچ گئے
آٹح فروری کو ہی لاہور میں انٹرنیشل اسپیکرکانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی کو یقینی بنائے رکھنے کے لئے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔
پی ٹی آئی کیا کہتی ہے
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی مقامی لیڈر عالیہ حمزہ نے کہا، 8 فروری کے جلسے کی درخواست پر فوری جواب دینا چاہیے، آج 10 روز بعد بھی یہ سوچ رہے ہیں کہ جلسے کی اجازت دینی ہےکہ نہیں، عالیہ حمزہ نے کرکٹ سیریز اور دیگر اہم حوالوں سے سیکورٹی کی ضروریات کو یکسر فراموش کرتے ہوئے کہا، ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے کہ جلسہ کریں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ا انتظامیہ کا ایک اور دعویٰ پِٹ گیا
عالیہ حمزہ کنے کہا، ہماری لیگل ٹیم 4 بجے سے ڈی سی آفس میں موجود ہے، ڈی سی آفس میں درخواست 29 جنوری کو دی لیکن عملدرآمد نہیں ہو رہا، انتظامیہ تاحال اجازت نہیں دے رہی ہے۔ عالیہ حمزہ نے مزید کہا کہ اگر 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملی تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائےگا۔
پی ٹی آئی نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کا ایک سال پورا ہونے پر ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں مینار پاکستان پر پی ٹی آئی نے جلسے کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے انتظامیہ کو درخواست دی جاچکی ہے۔
پاکستان میں موسمیاتی عدالت کے قیام کی ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مینار پاکستان پر عالیہ حمزہ پی ٹی ا ئی لاہور میں فروری کو کی اجازت کے لئے
پڑھیں:
غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہو
غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہو WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز
تل ابیب: (آئی پی ایس) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےکہا ہے کہ غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں اجازت نہیں مانگتے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ غزہ کے کچھ حصوں میں اب بھی حماس کے مراکز موجود ہیں جنہیں مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے، رفح اور خان یونس میں حماس کے مراکز ہیں جنہیں جلد ختم کر دیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگر ہماری فوج پر حملے کی کوشش کی گئی تو ہم حملہ آوروں اور ان کی تنظیم دونوں کو نشانہ بنائیں گے، ہم اپنی فوج کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کارروائی کریں گے، غزہ میں اپنی فوج کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیں گے اور حماس کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں کی جانے والی کارروائیاں امریکا کو رپورٹ کی جاتی ہیں لیکن کسی قسم کی اجازت نہیں لی جاتی، وہ اعلیٰ سطح پر سکیورٹی کی ذمہ داری خود لیتے ہیں اور اسے کسی صورت ترک نہیں کریں گے۔
دوسری جانب حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر عمل کروانے کے لیے مؤثر کردار ادا نہیں کر رہا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترکیہ میں غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس آج، پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور اسرائیلی فوج کے انخلاکا مطالبہ کرےگا ترکیہ میں غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس آج، پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور اسرائیلی فوج کے انخلاکا مطالبہ کرےگا ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان ہنگو پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی پیپلز پارٹی میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشاورت تیز، بیرسٹر گروپ بھی ساتھ دینے پر راضی برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم