پاکستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونےو الے بھارتی نوجوان بادل بابو کے موبائل فون سے 300 سے زائد ٹیکسٹ اور ویڈیو میسیجز برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ان میسیجز کا تبادلہ اس نے پاکستانی لڑکی ثنا رانی کے ساتھ کیا تھا، بادل بابو کو آج (7 فروری) کو دوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ منڈی بہاؤالدین عثمان سرور کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بادل بابو کے وکیل فیاض رامے نے بتایا کہ انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ بادل بابو کو دوبارہ اس کے والدین سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ایک ایپلیکیشن دائر کی تھی جس میں بادل بابو کا لیگل انٹرویو کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ وکیل نے اس بات پر زور دیا کہ بادل بابو کو زبردستی اسلام قبول کرنے پر مجبور نہیں کیا گیا اور نہ ہی وہ کوئی ایجنٹ ہے۔

فیاض رامے نے بتایا کہ انہوں نے ثنا رانی کے خلاف بھی ایک ایپلیکیشن دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ثنا رانی نے بادل بابو کو ٹریپ کر کے پاکستان بلایا تھا۔ وکیل کے مطابق، ثنا رانی کو بادل بابو کے ساتھ ہونے والے واقعات میں شامل کیا جانا چاہیے اور اس کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔

عثمان نامی ایک لڑکے، جس کے پاس اسلام آباد میں بادل بابو رہتا تھا، سے بھی تحقیقات کی گئی ہیں۔ عثمان کے موبائل فون سے بادل بابو اور ثنا رانی کے درمیان ہونے والے 300 سے زائد ٹیکسٹ اور ویڈیو میسیجز برآمد ہوئے ہیں۔ یہ میسیجز ثنا رانی اور بادل بابو کے درمیان رابطے کو ظاہر کرتے ہیں اور یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ بادل بابو ثنا رانی کے بلانے پر ہی پاکستان آیا تھا۔

فیاض رامے نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور وہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ بادل بابو کو انسانی بنیادوں پر ایک شفاف ٹرائل ملے۔ اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ محبت میں غیر قانونی طور پر پاکستان آیا تھا، تو ان کی کوشش ہوگی کہ اسے کم سے کم سزا ملے اور وہ واپس اپنے ملک جا سکے۔

یاد رہے کہ بادل بابو، جو بھارتی ریاست علی گڑھ کا رہائشی ہے، غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ اسے یکم جنوری 2025 کو منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے دفعہ 13 اور 14 کے تحت غیر قانونی داخلے اور مناسب سفری دستاویزات کی کمی کے الزامات کا سامنا ہے۔ بادل بابو اس وقت ضمانت کا انتظار کر رہا ہے۔

عدالت میں پیشی کے بعد، بادل بابو کے کیس کی سماعت ہوگی اوراس کے وکیل کی درخواستوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ تحقیقاتی ادارے ابھی تک اس معاملے کی تفصیلی جانچ کر رہے ہیں اور مزید معلومات کے حصول کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہ بادل بابو بادل بابو کے بادل بابو کو ثنا رانی کے انہوں نے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

ڈی آئی خان:

خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا، جس میں  2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں پیزو کے مقام پر پولیس موبائل پر دھماکا ہوا، جو سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے ہوا۔

دھماکے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگ گئی جب کہ 2 اہل کار زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے  اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ڈی مارش میں سندھ طاس معاہدے کا ذکر نہیں، اسحاق ڈار: فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں پر یومیہ لاکھوں ڈالر اضافی اخراجات ہونگے، ذرائع
  • 12 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افغانی ڈی پورٹ
  •  پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب 
  • دھی رانی پروگرام، 1 معذور اور 6 مسیحی سمیت 100 جوڑوں کی اجتماعی شادی
  • مہیش بابو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلب
  • خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  •  ’’ دھی رانی پروگرام‘‘ میانوالی53‘ خوشاب میں 74 جوڑوں کی شادی 
  • اداکاری کا جنون؛ بھارتی نوجوان نے مکیش امبانی کی لاکھوں روپے کی ملازمت چھوڑ دی
  • بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے
  • نوجوان قومی اثاثہ‘ فکر اقبال کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے: احسن اقبال