اسلام آباد میں جمہوری اسلامی ایران کی سالگرہ کی خصوصی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: شرکاء نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر جمہوری اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر عباس بلوچ
جمہوری اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری اور علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔ تقریب میں امام خمینی کی شخصیت اور ان کے نظریات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس میں مقررین نے ان کی قیادت، اسلامی انقلاب میں ان کے کردار اور امت مسلمہ کے لیے ان کی خدمات کو اجاگر کیا۔ مقررین نے جمہوری اسلامی ایران کی ترقی، استحکام اور اسلامی اقدار کے فروغ میں اس انقلاب کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ شرکاء نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ تقریب کے اختتام پر جمہوری اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید اور دونوں کیا گیا
پڑھیں:
مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی
وزیرآباد (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں وزیرآباد جائیں گی، وہ اوجلہ پل کے قریب مقامی مارکی میں مسلم لیگی عمائدین و کارکنان سے خطاب کریں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے لیے تقریب کے بعد مقامی مسلم لیگی قیادت سے ملاقات کریں گی۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ، ضمنی الیکشن کے لیے این اے 66 کے امیدوار بلال فاروق تارڑ، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، و دیگر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔