فضائی آلودگی: تمباکو نوشی نہ کرنے والوں میں بھی پھیپھڑوں کا کینسر
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لینسیٹ ریسپیریٹری میڈیسن جرنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث تمباکو نوشی سے پرہیز کرنے والے افراد بھی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں۔ اس کا نشانہ خواتین اور خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے لوگ بن رہے ہیں۔ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا کہ کینسر کی بیماری کی سب سے عام قسم پھیپھڑوں کا کینسر ہے جس کی 2022 ء میں 25 لاکھ افراد میں تشخیص ہوئی تھی۔ ان میں سے بیشتر مرد تھے لیکن لگ بھگ 10لاکھ خواتین میں بھی یہ مرض پایا گیا تھا۔پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک قسم ایڈینو کارسنوما 185 ملکوں میں سامنے آئی ہے۔ یہ بیماری جسم کے اندر کے غدودوں سے شروع ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق بچے کی عمر ڈیڑھ سال تھی، شناخت ساحل کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں واٹر ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ گلشن حدید الجنت شادی ہال کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ خواتین سمیت خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق بچے کی عمر ڈیڑھ سال تھی، شناخت ساحل کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 30 سالہ آصف، 17 سالہ بختاور، 26 سالہ ارم، 50 سالہ عزیزا، 50 سالہ کمالہ، 35 سالہ سکینہ اور 22 سالہ نعیمہ شامل ہیں۔ پولیس نے کہا کہ سوزوکی اور واٹر ٹینکر کو ڈرائیورز سمیت تحویل میں لے لیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔