کراچی: پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 تپے دار معطل
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی میں پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 تپے داروں کو معطل کر دیا گیا۔
کمشنر کراچی نے چیف سیکریٹری کی ہدایت پر معطلی کا حکم جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والے تپے داروں کا تعلق ضلع ملیر اور ویسٹ سے ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معطل افسران معطلی کے دوران تنخواہ اور مراعات حاصل کر سکیں گے۔
اس حوالے سے کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں غیر حاضری اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق
جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے، ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔
نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے لیے جنوبی خیبر پختونخوا میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم جاری ہے، پولیو مہمات بچوں کو اس لاعلاج بیماری سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جنوبی خیبرپختونخوا، باجوڑ اور اپر دیر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔
نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کی مہم میں 16 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم میں اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔