16 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز آج ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
—تصویر بشکریہ فیس بک
آج 16 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہو گا جو اگلے 3 روز تک جاری رہے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ لٹریچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
فیسٹیول کی انتظامیہ کے مطابق اس ادبی میلے میں 70 سے زائد سیشن اور 26 کتابوں کی رونمائی کی جائے گی، جبکہ 200 سےزائد ملکی اور غیر ملکی شرکاء شرکت کریں گے۔
شہرِ قائد میں جاری 15ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آج آخری روز ہے۔
لیٹریچر فیسٹیول میں آج مختلف پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا جائے گا، شام 7 بجے پاکستانی معیشت اور بزنس کلائمیٹ سے متعلق سیشن کا انعقاد ہو گا۔
مستقبل کی آوازوں کو فروغ دیتے ادبی ورثے سے متعلق پینل ڈسکشن بھی کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ 1940ء کی دہائی سے آج تک پاکستان کی فن و تعمیرات سے متعلق بھی ایک سیشن منعقد ہو گا۔
3 روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول 9 فروری تک جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: متنازع نہروں کیخلاف وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری
—فائل فوٹومتنازع نہروں کے خلاف سٹی کورٹ کراچی اور سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔
سندھ بار کونسل کی صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کے باعث وکلاء نے سندھ ہائی کورٹ کی مرکزی عمارت اور انیکسی بلڈنگ کے دروازے بند کر دیے۔
کراچی دریائے سندھ پر متنازع کینالز کے معاملے پر...
وکلاء نے سائلین اور سرکاری عملے کو عدالتوں میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ سٹی کورٹ کے مرکزی دروازے بھی بند کر دیے گئے۔
وکلاء نے کینالز کا معاملہ حل ہونے تک عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔