محمد رضوان کی قیادت میں چیمپیئنز ٹرافی ضرور جیتیں گے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ محمد رضوان نیک نیت اور قابل کپتان ہیں، امید ہے کہ رضوان کی قیادت میں ہم چیمپیئنز ٹرافی ضرور جیتیں گے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آج شام وزیراعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے، ان سے درخواست کروں گا جس نے بھی اس اسٹیڈیم کی تعمیر اور تزئین و آرائش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح آج، محسن نقوی کی افتتاحی تقریب کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ یہ محسن نقوی کا کارنامہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے پوری ٹیم کی محنت ہے، بہت سے لوگوں نے چیلنج کررکھا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش بروقت ممکن نہیں، اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے لیے پہلے اسٹیڈیم کی ایک عمارت کو گرانے کا فیصلہ ہوا تو بہت سے لوگ گھبرائے ہوئے تھے کہ یہ وقت پر مکمل نہیں ہوسکے گی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر سننے میں آیا کہ اتنے کم عرصہ میں اسٹیڈیم کا کام کیسے ممکن ہوگا لیکن اللہ تعالی نے محنت کا اجر دیا اور ہم نے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح، گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین کے لیے داخلہ فری
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ آج پاکستان کے لیے خوشی اور فخر کا دن ہے، قذافی اسٹیڈیم کا کام مکمل ہوچکا ہے، اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے لیے دن رات کام کیا۔ منفی پروپیگنڈے کے باوجود ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا۔
انہوں نے پاکستان کے عوام سے کہا کہ پاکستان کی سہ ملکی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی کے لیے دعا کریں، قذافی اسٹیڈیم کا کام مکمل ہوگیا ہے لیکن اس کی یادیں ہر اس فرد کے ساتھ ہمیشہ رہیں گی جس نے اس کی تزئین و آرائش میں حصہ ڈالا، یہ کسی ایک فرد کی نہیں بلک پاکستان اور ہم سب کی جیت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افتتاح چیئرمین پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی سہ ملکی سیریز قذافی اسٹیڈیم محسن نقوی محمد رضوان منفی پروپیگنڈا وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افتتاح چیئرمین پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی سہ ملکی سیریز قذافی اسٹیڈیم محسن نقوی محمد رضوان منفی پروپیگنڈا وزیراعظم شہباز شریف اسٹیڈیم کی تزئین و ا رائش قذافی اسٹیڈیم کا چیمپیئنز ٹرافی محسن نقوی پی سی بی کے لیے کا کام کہا کہ
پڑھیں:
محسن نقوی کا بنگلہ دیش کا دورہ، دونوں ممالک میں بڑے معاہدے کا فیصلہ
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بنگلہ دیش کا دورہ، ڈھاکا میں محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل آصف محمود سے ملاقات, دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خاص کر کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق ہوا۔
وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی گئی،ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سپورٹس کے فروغ کیلئے پی سی بی اور بی سی بی میں معاہدہ کیا جائے گا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، اعلیٰ تعلیم،سکالرشپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی غور کیا گیا۔
سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصا نادرا کے محفوظ سکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔
بنگلہ دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کااظہار کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ اور بنگلہ دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
بنگلہ دیش کا اعلی سطح کا وفد جلد پاکستان آکر نادرا کا دورہ کرے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ سے یوتھ ڈویلپمنٹ کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔