عالمی ریٹنگ ایجنسی کا بھی پاکستان میں معاشی استحکام سے بہتری کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے بھی پاکستان میں معاشی استحکام کے حوالے سے پیشرفت کا اعتراف کر لیا ہے۔
فچ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں اقتصادی استحکام کی بحالی اور بیرونی قرضوں کی تعمیر نو کے لیے پیشرفت جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال آئی ایم ایف معاہدے کی بنیاد پر ڈیفالٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس تھی، یہ درجہ بندی ڈیفالٹ ہونے کے زیادہ خطرے کو ظاہر کرتی ہے تاہم پاکستان کے جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے معاشی پیشرفت ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں؛ گزشتہ مالی سال، حکومتی قرضے قابل استحکام سطح سے بلند رہے
فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جاری اصلاحات آئی ایم ایف ریویو کا ایک اہم حصہ ہوگا۔
مرکزی بینک کی مالیاتی پالیسی کی وجہ سے شرح سود اور افراط زر میں کمی آئی، پاکستان میں جنوری 2025 میں مہنگائی کم ترین سطح 2.
مزید پڑھیں؛ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ ترسیلات زر میں اضافہ، ایگری کلچر برآمد کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سے سرپلس رہا۔
اسی طرح، پاکستان کے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا جس سے مجموعی زرمبادلہ 18.3 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کی مجموعلی مالیت 19 ارب 91 کروڑ سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 19 ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 46 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔