پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے وزیر خزانہ لزبن روانہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پرتگال کے دارالحکومت لزبن روانہ ہوگئے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ مرحوم کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم 4 فروری 2025 کو 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں وفات پا گئے تھے۔ ان کے بیٹے رحیم الحسینی کو اسماعیلی برادری کا نیا روحانی پیشوا مقرر کیا گیا ہے۔
پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کی سرپرستی کی، جنہوں نے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کا کام کیا۔
حکومت پاکستان نے ان کے انتقال پر 8 فروری کو ملک بھر میں یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے، جس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چئیرمین ایف بی آر مثبت کوششیں جاری رکھیں، ہم سب ملکر آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں، سینیٹر فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چئیرمین ایف بی آر صاحب آپ اپنی مثبت کوششیں جاری رکھیں ہم سب مل کر آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ویلڈن چئیرمین ایف بی آر، مذکورہ FBR کے افسر کو بروقت معطل کر کے نوکری سے برطرفی کی کاروائی کا آغاز آپ کی پاکستان کیلئے نیک نیتی کا اظہار ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمیں عوام کی خدمت کرنی ہے بدمعاشی نہیں۔ FBR چئیرمین صاحب آپ ملک کیلئے بہت جلد ہی اچھے اقدام کرنا چاہتے ہیں لیکن جب نظام کا آوے کا آوا بگڑا ہو تو تھوڑا وقت لگے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروباری لوگوں سے عزت، احترام اور پیار سے جو کہیں گے وہ پاکستان کیلئے کرنے سے گریز نہیں کریں گے، یہ ہمارا سرمایہ ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ چئیرمین صاحب آپ اپنی مثبت کوششیں جاری رکھیں ہم سب مل کر آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں اور اچھے اقدام کیلئے کرتے رہیں گے۔