بلاول بھٹو زرداری کا قومی دعائیہ ناشتے میں خطاب، پاک-امریکا تعلقات پر زور
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم ہونا چاہیے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ انہوں نے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی جہاں دنیا بھر سے اہم شخصیات موجود تھیں اور امریکی صدر نے بھی خطاب کیا بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ تقریب بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک بہترین موقع ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب وزیر خارجہ نہیں رہے اس لیے تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں انہوں نے کہا کہ مذہب کو تقسیم کا ذریعہ بنانے کے بجائے اتحاد کے لیے استعمال کرنا چاہیے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بین المذاہب پروگرامز انتہائی ضروری ہیں بلاول بھٹو زرداری نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برابری اور رواداری کے اصولوں کو اپنانا چاہیے تاکہ معاشرتی تقسیم سے بچا جا سکے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارت کے خلاف حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، منہ توڑ جواب دیں گے، پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کے خلاف سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے سمیت بھارت کے تمام غیر مناسب اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری
جمعرات کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کو مؤخر کرنے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے موقعے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے بشمول سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے جن معاملات کا اعلان کیا ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت کے یہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانیت اور انسانی اقدار کے بھی خلاف ہے۔
مزید پڑھیے: نہری منصوبہ موخر، فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل میں ہوگا
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس پر ہم نہ صرف حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے اور سڑکوں پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اور انڈس کا مقدمہ اٹھائیں گے اور بھارت کے اس اقدام کا منہ توڑ جواب دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو زرداری بھارت پیپلز پارٹی وزیر اعظم شہباز شریف