Daily Sub News:
2025-06-09@21:44:31 GMT

تعطیلات کے دوران چینی معیشت کا ایک اچھا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

تعطیلات کے دوران چینی معیشت کا ایک اچھا آغاز

تعطیلات کے دوران چینی معیشت کا ایک اچھا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :حالیہ دنوں ،اسپرنگ فیسٹیول سے متعلق کھپت کے اعداد و شمار کے مطابق سیاحت ، شوبز ، خریداری ، کیٹرنگ وغیرہ میں زبردست اضافہ ہوا ہے ، جس نے سانپ کے سال کی مناسبت سے ایک متحرک اسپرنگ فیسٹیول معاشی منظر نامہ تشکیل دیا ہے۔ پررونق اسپرنگ فیسٹیول اور پرجوش فیسٹیول مارکیٹ سے ایک بار پھر تعطیلات کے دوران چینی معیشت اور کھپت کا ایک اچھا آغاز ہوا ہے ۔ نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کی جانب سے 5 فروری کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2025 (28 جنوری سے 4 فروری) میں اسپرنگ فیسٹیول کے دوران فلم باکس آفس 9.

51 ارب یوآن تک رہا اور فلم بینوں کی تعداد 187 ملین رہی ۔ یوں اسپرنگ فیسٹیول کے دوران باکس آفس اور فلم بینوں کی تعداد دونوں اعتبار سے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں اور 2025 میں چینی فلم مارکیٹ کا مجموعی باکس آفس شمالی امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے ۔

وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق آٹھ روزہ جشن بہار کی تعطیلات کے دوران 501 ملین اندرونی ٹرپس کیے گئے اور بیرون ملک سفر کے لیے ان کا مستقل جوش و خروش دیکھا گیا جس نے دنیا بھر کے 2100 سے زائد شہروں کا احاطہ کیا۔ سی ٹرپ ٹریول گروپ کے اعداد و شمار کے مطابق، اسپرنگ فیسٹیول تعطیلات کے دوران اس کے پلیٹ فارم پر سرحد پار سفر کے مجموعی آرڈرز میں سال بہ سال 30 فیصد اضافہ ہوا، جن میں ویزا فری جیسی پالیسیوں کی وجہ سے چین کے سفر کے آرڈرز میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 203 فیصد اضافہ ہوا۔چینی اور غیرملکی سیاحوں کی آمد ورفت سے اس سال عالمی سیاحتی صنعت کی ترقی کے لئے ایک اچھا آغاز فراہم کیا گیا ہے ۔کھپت کے اعتبار سے وضع کردہ پالیسی تعطیلات کے دوران انتہائی موئثر ثابت ہوئی، اور اسپرنگ فیسٹیول کے دوران کیٹرنگ اور خوردہ صارفی منڈیوں میں انتہائی جوش و خروش دیکھا گیا۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں جشن بہار کی تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں ملک بھر میں اہم ریٹیل اور کیٹرنگ انٹرپرائزز کی فروخت میں سال بہ سال 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔ اشیاء اور خدمات کی کھپت میں بالترتیب 9.9 فیصد اور 12.3 فیصد سال بہ سال اضافہ ہوا۔ “ٹریڈ ان” پالیسی حمایت کی بدولت ، گھریلو آلات اور آڈیو ویژول آلات کی فروخت کی آمدنی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 166.4 فیصد اضافہ ہوا ، اور موبائل فون اور اسمارٹ گھڑیوں جیسے مواصلاتی آلات کی فروخت کی آمدنی میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں 181.9 فیصد اضافہ ہوا۔چینی نیا سال نہ صرف دنیا کو خوشی اور امن کا پیغام دیتا ہے ، بلکہ پررونق صارفی منڈیاں چین کے سالانہ اقتصادی آپریشن کے لئے ایک اچھا آغاز فراہم کرتی ہیں اور سرد موسم میں دنیا کے لئے گرمجوشی لاتی ہیں۔ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران کھپت میں اضافہ ، چاہے وہ فلموں کا باکس آفس ہو ، سفر ہو یا کیٹرنگ اور خوردہ فروشی ، چینی صارفین کی مضبوط قوت خرید کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ شہریوں کی آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے کھپت کی محرک پالیسیوں کے مسلسل فروغ سے بھی قریبی تعلق رکھتا ہے.

پرتگال کے “فرگوائی رش ویکلی” نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پالیسی ریگولیشن اور کنٹرول مثلاً گھریلو طلب میں اضافے اور کھپت کو فروغ دینے کے ذریعے ، چین کی معیشت نے مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے اور عالمی اقتصادی ترقی کے لئے سب سے بڑی محرک قوت بن رہی ہے۔مقبول اسپرنگ فیسٹیول کھپت کے ذریعے ، لوگ نہ صرف چینی نئے سال کی توانائی کو دیکھتے ہیں ، بلکہ چین کی سپر وسیع مارکیٹ کے فوائد بھی دیکھتے ہیں۔ اس چینی بڑی مارکیٹ میں غیر ملکی اشیا ء کی مقبولیت نے بیرونی کاروباری اداروں کے لئے کاروبار کے وسیع مواقع لائے ہیں، اور انہوں نے خوشحال چینی مارکیٹ کے ذریعے لائے گئے منافع سے واقعی لطف اٹھایا ہے.ان میں چین۔یورپ ٹرین سے 1000 سے زیادہ اقسام کی اشیا ء ، بشمول کینڈی اور ڈیری مصنوعات، اور چلی سے چیری وغیرہ ، شامل ہیں۔

جیسے جیسے چین کے دروازے وسیع سے وسیع تر ہوتے جا رہے ہیں ، محصولات کی مجموعی سطح میں کمی جاری ہے ، ایسے میں چینی نئے سال کے موقع پر مارکیٹ میں بھی زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی عناصر کا احاطہ کیا جا رہا ہے اور یہ واضح طور پر چین کی صارفی منڈی کے وسیع امکانات ہیں جس نے بہت سے ممالک کو چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے راغب کیا ہے۔اسپرنگ فیسٹیول گزرے سال کو الوداع کہنے اور نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا وقت ہے ، اور یہ مستقبل کی طرف دیکھنے کے لئے ایک نقطہ آغاز بھی ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران کھپت کی اچھی کارکردگی تہوار کی خوشحال معیشت کی عکاسی کرتی ہے، اور چینی معیشت کی مضبوط توانائی ، قوت حیات ،صلاحیت اور لچک کو بھی ظاہر کرتی ہے. حال ہی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 2025 اور 2026 میں چین کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی میں اضافہ کیا ہے۔

حالیہ دنوں ، فرانس کے سانوفی اور جرمن ووکس ویگن جیسے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے چین میں اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ہے اور ایچ ایس بی سی جیسے بہت سے غیر ملکی اداروں نے 2025 کے لئے اپنی عالمی سرمایہ کاری کا نقطہ نظر جاری کیا ہے، جس میں چینی مارکیٹ کی تیزی پر اعتماد جاری رکھا گیا ہے۔ چین ایک پراعتماد اور بھرپور رفتار اور بیرونی دنیا کے سامنے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کے ساتھ دنیا اور مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسپرنگ فیسٹیول کے دوران اعداد و شمار کے مطابق تعطیلات کے دوران فیصد اضافہ ہوا ایک اچھا ا غاز چینی معیشت باکس ا فس میں چین کی جانب کیا ہے کے لئے چین کے چین کی سال کی

پڑھیں:

بار بی کیو کے لیے کون سا کوئلہ اچھا ہوتا ہے؟

عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف اقسام کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں، البتہ بار بی کیو یعنی گوشت کو کوئلے پر تیار کرنا ایک ایسا کام ہے جو اس عید پر ہر گھر میں ہوتا نظر آتا ہے۔

عید قربان کے موقع پر تینوں دن بار بی کیو پارٹیاں چلتی ہیں، بار بی کیو کا ایک اہم جز کوئلہ ہوتا ہے اور اگر کوئلہ ہی اچھا نہ ہو تو بار بی کیو پارٹی کا سارا مزہ خراب ہو جاتا ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ 30 سالوں سے کوئلے کے کاروبار سے منسلک حاجی شماس خان نے بتایا کہ مارکیٹ میں 2 قسم کا کوئلہ دستیاب ہے ایک پتھر کا اور ایک لکڑ کا، بار بی کیو کے لیے لکڑ کا کوئلہ بہترین ہوتا ہے۔ اس کوئلے کی تپش زیادہ ہوتی ہے، یہ کوئلہ پنجاب کے شہر لیہ اور بکھر میں زیادہ تیار کیا جاتا ہے، اس علاقے کے کوئلے کی ڈیمانڈ زیادہ ہے، یہ کوئلہ 2 سال بھی پڑا رہے تو خراب نہیں ہوتا، لیکن اگر یہ بارش یا پانی سے گیلا ہو جائے تو اس کی تپش کم ہو جاتی ہے۔

حاجی شماس خان نے بتایا کہ گزشتہ 2 سالوں میں اس کوئلے کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 150 روپے ہو گئی ہے اس کی وجہ گاڑیوں کے کرائے میں اضافہ ہے، پہلے گاڑی ایک ہزار من کوئلہ لاتی تھی اب اس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کہ وہ زیادہ وزن نہ بھریں اس لیے ریٹ میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں مقیم لوگ اور آئی ایٹ اور ایف ایٹ میں قائم ریسٹورنٹ ان سے کوئلہ خرید کر لے کر جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بار بی کیو پارٹی عید قربان کوئلہ گوشت

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا چینی جدید اسلحہ خریدنے کا عندیہ، دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ
  • خیبرپختونخوامیں عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران حادثات میں 55افرادجاں بحق
  • پاکستان کا جے-35 اسٹیلتھ طیارہ خریدنےکا ارادہ، چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوگیا
  • پاکستان کا چین سے مزید طیارے و دفاعی سسٹم خریدنے کا ارادہ، چینی کمپنیوں کے شیئرز بڑھ گئے، بلومبرگ کی رپورٹ
  • عید تعطیلات کے دوران تفریحی مقامات کے لیے کتنی گاڑیاں اسلام میں داخل ہوئیں؟
  • چین کا اہم اقدام، بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
  • چین کا اہم اقدام؛ بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
  • عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
  • عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بار بی کیو کے لیے کون سا کوئلہ اچھا ہوتا ہے؟