اسلام آباد،(صغیر چوہدری )وزیر اعظم میاں شہباز شریف جلد آذربائیجان کا،دورہ کریں گے ۔ آذربائیجان حکومت بھی وزیر اعظم خان جلد دورے کی خواہاں ہیں ان خیالات خا اظہار وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان سے آذربائیجان کے سفیر خضر فَرہادوف نے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے اور باہمی ترقی کے امکانات کا جائزہ لیا گیا جبکہ باہمی شراکت دار ی اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے مختلف اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کی قیادت کی طرف سے حالیہ دورہ کے دوران گرمجوشی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی انتہائی حوصلہ افزا ہے جس کے لئے پاکستان کے تمام متعلقہ حکومتی ادارے آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں انویسٹمنٹ کے لئے گرمجوش قابل ستائش ہے، اب سرمایہ کاری سے متعلق اہم امور کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آ گیا ہے جس کے لئے وزیر اعظم پاکستان جلد آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو حالیہ کامیاب دورہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی قیادت اور عوام پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں اور اُن کی قیادت اور عوام وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان کی منتظر ہے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ آذربائیجان کی بزنس کمیونٹی کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری انتہائی منافع بخش اور سود مند ثابت ہوگی اور روڈ انفراسٹرکچر بالخصوص ایم۔6اورایم۔9موٹروے میں سرمایہ کاری سے آذربائیجان کے سرمایہ کاری خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہا کہ آذربائیجان عبدالعلیم خان آذربائیجان کے آذربائیجان کی سرمایہ کاری وفاقی وزیر کریں گے کے لئے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف انقرہ پہنچے۔

انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک بھی موجود تھے۔

پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف
  • وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، اہم اعلانات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات کا امکان
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات متوقع
  • وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات: مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
  • شہباز اردوان ملاقات، مشترکہ منصوبوں پر سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف دو روزے دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے