9 مئی مقدمات: عمر ایوب و دیگر غیر حاضر ،آج بھی فرد جرم کی کارروائی نہ ہو سکی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
سٹی42 : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی ودیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر 9 مقدمات میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچڑ، بلال اعجاز چٹھہ، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ آج پیش نہ ہو سکے۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری
ملزمان کے وکلاء نے عدم حاضری پر معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے قبول کرلی ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ، عدالت نے آئندہ پیشی پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔
بعدازاں عدالت نے تھانہ موسیٰ خیل اور کمر مشانی کے مقدمات کی سماعت 14 فروری جبکہ تھانہ سٹی میانوالی میں درج مقدمات کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔
پی ٹی آئی کا لاہور جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
پنجاب میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے: ملک احمد خان بھچر
---فائل فوٹوپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے۔
ملک احمد خان بھچر نے سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالسیوں کے باعث 16 لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کاشت نہیں کی گئی۔
احمد خان کا کہنا ہے کہ رورل ہیلتھ سینٹر اور اسکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے بعد یہ پنجاب کو بھی آؤٹ سورس کردیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے وزیراعظم شہباز شریف کو نشانے پر لے لیا۔
احمد خان نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی ورکرز اور رہنماؤں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل ملک احمد خان بھچر نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ وزیرِ اعظم نے بجلی 60 روپے مہنگی کر کے اب 7 روپے کم کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں بجلی کا فی یونٹ 17 روپے تھا جو اب 34 روپے ہے، مہنگائی 212 فیصد بڑھ گئی ہے۔
ملک احمد خان بھچر نے مزید کہا کہ رمضان میں چینی 172 روپے کلو ہوئی، ماڈل بازاروں میں کوئی چیز معیاری نہیں تھی۔