دتہ خیل؛ سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
سٹی 42 : شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارج جہنم واصل کردیے ۔
خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات پر 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن فائرنگ سے 3 خوارج ہلاک ہوگئے ، ہلاک ہونے والے خوارج برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک خوارج دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کےدوران اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوئی ۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری
علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں ۔
سورس : آئی ایس پی آر
وزیراعظم شہباز شریف نے دتہ خیل میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ، وزیراعظم نے آپریشن میں 3 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے ، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔
پی ٹی آئی کا لاہور جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ن 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، بہادر سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح آج بھی خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے قوم یکسو ہے ، قوم خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں کو سراہتی ہے۔
دنیا کی سب سے لمبی کار، 70 سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خوارجی دہشتگردوں کے سکیورٹی فورسز فورسز کو
پڑھیں:
کوہستان آپریشن سکینڈل: نیب نے 6 ارب سے زائد اثاثے خیبر پی کے حکومت کے حوالے کر دیئے
اسلام آباد+پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+بیورو رپورٹ) نیب نے کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے خیبر پی کے حکومت کے حوالے کر دیئے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے پشاور میں اثاثے چیف سیکرٹری خیبر پی کے شہاب علی شاہ کے حوالے کیے۔ پہلے مرحلے میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے صوبائی حکومت کے حوالے کیے گئے۔ حوالے کیے گئے اثاثوں میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔ نیب کے مطابق اثاثوں کی واپسی منظم اور جامع تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی، کوہستان مالیاتی کرپشن میں سرکاری فنڈز سے 37 ارب روپے سے زائد کا غبن ہوا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ پیچیدہ مالیاتی غبن کو مؤثر تحقیقات کے ذریعے بے نقاب کیا گیا، انہوں نے ڈی جی نیب خیبر پی کے فرمان اللہ اور تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ چیئرمین نیب نے کہا کوہستان مالیاتی کرپشن میں مزید ریکوری کا عمل جاری ہے، قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مزید اثاثے خیبرپی کے حکومت کو منتقل کیے جائیں گے، عوامی وسائل قومی امانت ہیں، ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔