Daily Ausaf:
2025-11-03@12:45:00 GMT

مرغی کا گوشت مزید مہنگا، انڈوں کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

ملتان اور لاہور میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 8 روپے کلو مہنگا ہو گیا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو ہو گئی ہے، گزشتہ روزگوشت کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی ہوئی تھی۔

سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کے ریٹ میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے کلو ہو گیا ہے۔لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے کااضافہ ہواہے، اس اضافے کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے کلو ہوگیا ہے۔گزشتہ روز مرغی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ملتان میں انڈوں کی قیمت میں دو دن کے دوران 38 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 233 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، پشاور میں پیاز 10 روپے سستے ہو گئے ہیں، سرکاری نرخنامے میں قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔سرکاری نرخنامہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 75 سے کم ہو کر 65 روپے ہو گئی ہے، آلو بھی 10 روپے سستے ہونے سے نئی قیمت 80 روپے کلو ہو گئی ہے، پشاور میں لیموں کی قیمت 100 روپے، لہسن 600 اور ادرک کی قیمت 380 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے۔

عاطف اسلم کی آواز میں چیمپیئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ ریلیزکردیا گیا،دیکھیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: انڈوں کی قیمت کی قیمت میں روپے کلو اضافہ ہو مرغی کا روپے کا کلو ہو ہو گیا فی کلو گئی ہے کے بعد

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔

خزانہ ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2025 سے اگلے 15 روز تک ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے 43 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر قیمت 265 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اس سے قبل 263 روپے دو پیسے مقرر تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے دو پیسے کا اضافہ کرکے 275 روپے 42 پیسے سے مہنگا کرکے 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
  • پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • پٹرول 2.43، ڈیزل 3.02، مٹی کا تیل 3.43 روپے لٹر مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ