لاہور:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے لیے ہم سب قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور ہم سب اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش دیں گے۔

یہ بات انہوں ںے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو بہترین انداز میں کی گئی، محسن نقوی کی نگرانی میں 117 دنوں میں منصوبہ مکمل کیا گیا جس تیزی سے کام مکمل کیا گیا یہ حسن رفتار ہے، شہباز اسپیڈ ماضی کی بات ہے اب میں محسن اسپیڈ کی بات کرتا ہوں۔

انہوں ںے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہترین کرکٹ کھیلنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں امید ہے آپ چیمپئنز ٹرافی جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے ہم سب اس ایونٹ میں ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر آپ نہ صرف پوری قوم کے ہیروز بن جائیں گے بلکہ ہمارے ہمسائے کو شکست فاش دے کر آپ 24 کروڑ عوام کے دل جیت لیں گے، ہم سب قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور ہم سب اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میچ دبئی میں ہوگا ہمیں بھی دبئی لے چلیں ہم قومی ٹیم کی بیٹنگ اور بالنگ دیکھیں گے۔ انہوں نے کرکٹر رضوان کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ سے بڑی توقع ہے۔ پھر شاہین شاہ آفریدی کو پکارا کہ آپ اپنے فادر ان لا کے نقش قدم پر چلیں اور وکٹوں کے انبار لگادیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کو شکست فاش قومی ٹیم کہا کہ نے کہا کے لیے

پڑھیں:

ہمارا مشن ہے ہر گھر کی دہیلیز پر طبی خدمات فراہم کریں، وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ امیونائزیشن کی جانب سے 31 ویکسین ڈلیوری ٹرک وفاقی وزارت صحت کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی امدادی ادارے یونیسیف و گاوی نے 31ریفری جریٹر ٹرک انسداد پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات کو فراہم کیے۔ جس کے بعد یہ ریفریجریٹر ویکسین ٹرک تمام صوبوں کے حوالے کئے گئے۔

ویکسین ٹرک پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کو دئیے گئے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن ہے گھر کی دہیلیز پر سروسز دیں۔ بہت جلد ہم ڈاکٹر اور ادویات گھر کی دہیلیز پر پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آتا ہے۔ میں ڈاکٹر نہیں میں طالبعلم ہوں جو شخص درد میں ہمارے پاس آتا ہے ہم نے اس کا درد کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہیلتھ سسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ مرض سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔ حفاظتی ٹیکہ جات بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سے کہتا ہوں اپنے بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے کیوں انکار کرتے ہیں۔ پولیو کے خاتمہ کے لئے وزیر اعظم پاکستان فکر مند ہیں۔ آپ (والدین) کیوں اپنے بچوں کے دشمن بن گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور پاکستان صرف دو ملک رہ گئے ہیں جن میں پولیو وائرس پایا جا رہا ہے۔ پولیو ورکرز کی قدر کریں ان کا شکریہ ادا کریں۔ میں نہیں چاہتا کہ ہم پولیو نہ پلانے والوں کی ایف آئی آر کاٹیں۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • امن اور مکالمہ ہماری ترجیح  ، قومی سلامتی یا وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،امیر مقام
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • بانی تحریک انصاف کی رہائی کا سب کو انتظار ہے، ڈاکٹر عارف علوی
  • بھارتی اقدامات کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا
  • بھارت کو بھرپورجواب دینے کیلئےقومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب
  • ہمارا مشن ہے ہر گھر کی دہیلیز پر طبی خدمات فراہم کریں، وفاقی وزیر صحت
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ