اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکراؤ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے اصولوں کے لیے کھڑی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جبکہ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا،کل کے دن کسی قسم کا انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  کل الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر ہم یوم سیاہ منارہے ہیں، اگر دیگر جماعتیں ساتھ چلنا چاہتی ہیں تو ٹھیک ورنہ پی ٹی آئی اکیلے ہی آگے بڑھے گی۔

خیال رہےکہ تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دی تھی جو کہ ڈپٹی کمشنر نے مسترد کرتے ہوئے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا،ڈپٹی کمشنر نے کہاتھا کہ 8 فروری کو ایک کرکٹ میچ اور بین الاقوامی اسپیکر کانفرنس بھی متوقع ہے اور لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پی ٹی آئی

پڑھیں:

حیدرآباد: ایک مزدور کسان کھیتوں میں کیڑے مار دوا کاچھڑکائو کرتے ہوئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-2-21

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • انتظامیہ نے حکومت کی ایماء پر کوئٹہ میں جلسے کی اجازت نہیں دی، تحریک تحفظ آئین
  • ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
  • وہ 5 عام غلطیاں جو بیشتر افراد کسی نئے اینڈرائیڈ فون کو خریدتے ہوئے کرتے ہیں
  • نیویارک میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی کی حمایت میں سابق امریکی صدر سامنے آ گئے
  • حیدرآباد: ایک مزدور کسان کھیتوں میں کیڑے مار دوا کاچھڑکائو کرتے ہوئے
  • تحریک انصاف ،پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان
  • تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل چیلنج کرنے کا فیصلہ
  •  عمران خان کی رہائی کےلیے تحریک چلانے کا اعلان
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب؛ صدرِ مملکت کی شرکت