Jasarat News:
2025-07-06@07:52:34 GMT

پنجاب میں جلسے جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

پنجاب میں جلسے جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 8 فروری کو ہر قسم کے جلسے، جلوس، دھرنے اور احتجاج پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پنجاب کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث عوامی اجتماعات دہشت گردوں کے لیے آسان ہدف بن سکتے ہیں جب کہ شرپسند عناصر احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں صبح 6 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وانا(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 سے شام 7 بجے تک کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے دونوں اضلاع میں نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے مطابق وانا شہر اور مضافاتی علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا مقصد سیکورٹی خدشات سے نمٹنا اور امن برقرار رکھنا ہے۔علاقے میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے، عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر اپنی گاڑی 50 میٹر کے فاصلے پر ہی روک لیں۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا
  • سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن 
  • پہلی دفعہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی
  • مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنا دیا ہے، مشعال ملک
  • پنجاب میں 9 اور 10 محرم کو طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، جلوس منتظمین کو الرٹ رہنے کا مشورہ
  • 5 اکتوبر احتجاج؛ حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں صبح 6 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ
  • عظمیٰ بخاری کا محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے جھنگ کا دورہ
  • وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سائبر سیل کا ایکشن، 932 لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ
  • اسمبلی فلور پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے26اراکین کو ڈی سیٹ کروانے کے لیے ریفرنس تیار