برازیل میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گرنے سے 2 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
برازیل میں طیارہ گرنے کے بعد تفتیش کے لیے جائے وقوع کی ناکابندی کردی گئی ہے
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گر کر گاڑیوں سے ٹکراگیاجس کے باعث 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پالو کے مصروف ترین ڈی ساؤ ویسینیٹی ایونیو کے مقام پر پیش آیا۔ جائے وقوع پر موجود لوگوں نے حادثے کی وڈیو بھی بنائی جس میں شہر کے اوپر دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل امریکا میں شمال مشرقی فلاڈیلفیا میں اسی قسم کے حادثے میں ایک میڈیکل جیٹ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مظفرگڑھ: بڑے بھائی کا کلہاڑی سے حملہ، چھوٹا بھائی جاں بحق، ماں زخمی
—فائل فوٹومظفر گڑھ میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور ماں پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بھائی ہلاک اور ماں زخمی ہو گئی۔
تحصیل علی پور کی بیٹ ملاں والی میں رونما ہونے والے ہولناک واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا مگر اہلِ خانہ راضی نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق ملزم زمین پر قبضہ کر رہا تھا کہ اس دوران والدہ اور بھائی سے اُس کی تلخ کلامی ہو گئی۔
زخمی خاتون اور بیٹے کی لاش کو تعلقہ ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال علی پور منتقل کر دیا گیا ہے، تھانہ صدر نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔