پورٹ قاسم اتھارٹی، کوسٹ لائن پر سمندر برد ہونے والی زمین سے بے پروا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
٭کوسٹ لائن پر سمندر سے دوبارہ حاصل کی جانے والے زمین ، مٹی کے متعلق تحقیقات میں ناکام
٭تحریری درخواست کے باوجود انتظامیہ خاموش، ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا
پورٹ قاسم الیکٹرک پاؤر کمپنی سندھ کی کوسٹ لائن پر سمندر سے دوبارہ حاصل کی جانے والے زمین اور مٹی کے متعلق تحقیق کرنے میں ناکام ہو گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات کے ماتحت سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے 30جنوری 2015کو جاری کئے گئے ایک لیٹر میں تجویز دی گئی کہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کو کراچی سمیت سندھ کی کوسٹ لائن پر سمندر برد ہونے والی زمین کو دوبارہ حاصل کرنے اور مٹی کے متعلق اسٹڈی کرے ، اسٹڈی پروجیکٹ شروع ہونے کے دو سال بعد کی جائے اور رپورٹ سیپا میں جمع کروائی جائے ، اگر پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی شرائط تسلیم نہیں کرتی تو منظوری کالعدم سمجھی جائے گی۔ پورٹ قاسم اتھارٹی پر کوئلے اور ایل این جی ٹرمینلز کے ماحولیاتی جائزے کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کا پروجیکٹ فروری 2018 میں شروع ہوا لیکن کمپنی نے سمندر برد ہونے والی زمین دوبارہ حاصل کرنے اور مٹی کے متعلق اسٹڈی سال 2024تک کروانے میں ناکام رہی۔ سیپا اور پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے افسران کا کہنا ہے کہ سیپا نے این او سی کچھ شرائط پر جاری کی اور اسٹڈی نہ کروانا سیپا کی منظوری کی خلاف ورزی ہے ، انتظامیہ کو اپریل 2020میں آگاہ کیا گیا لیکن پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی اور کوئی جواب نہیں دیا، تحریری درخواست کے باوجود ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا، جس پر اعلیٰ حکام نے سفارش کی ہے کہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی سندھ کی کوسٹ لائن پر سمندر برد ہونے والی زمین، سمندر سے دوبارہ حاصل کی جانے والی زمین اور مٹی کے متعلق تفصیلی اسٹڈی کرے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی ہے پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی داخل ہوگیاہے جس سے علاقہ مکین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن متاثر ہونے کے باوجود واٹر کارپوریشن کا عملہ تاحال غائب ہے جبکہ لائن متاثر ہونے سے گلشن اقبال سمیت اطراف کے علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔