Jasarat News:
2025-04-26@04:53:27 GMT

ٹریفک جام اور حادثات پر سخت اقدامات ضروری ہوگئے، سعید غنی

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک جام اور حادثات کے پیش نظر سندھ حکومت کیلیے سخت اقدامات لینا ناگزیر ہوگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد کی قیادت سپریم کونسل کے سینئر وائس چیئرمین ملک ریاض اعوان نے کی۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات کی روک تھام کیلیے سندھ حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے جلد ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر شہر بھر میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسپورٹ برادری کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ وزیر بلدیات نے واضح کیا کہ شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ اور بڑی بسوں کے داخلے پر پابندی ٹریفک حادثات میں ہوش ربا اضافے اور مستقل جام کی صورتحال کے باعث لگائی گئی ہے، ٹریفک جام کے باعث روزانہ لا کھوں افراد متاثر ہورہے ہیں۔ وفد نے صوبائی وزیر کو بسوں کے ٹرمینل کی منتقلی کے باوجود بکنگ آفسز کی بندش اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ سعید غنی نے وضاحت کی کہ یہ اقدامات ٹرانسپورٹرز کیخلاف نہیں بلکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلیے کیے جا رہے ہیں۔ جو بکنگ دفاتر دکانوں کے اندر قائم ہیں، ان پر وزیر ٹرانسپورٹ سے بات کی جائیگی تاکہ مسئلے کا حل نکالا جاسکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹریفک جام

پڑھیں:

لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی

ویب ڈیسک:لکی مروت میں درہ پیزو بازار کے قریب ٹریفک پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں دو افراد  زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو  کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد ٹریفک پولیس موبائل گاڑی میں آگ لگ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • قادر خان کی زندگی کا وہ دردناک پہلو جب وہ مسجد کے باہر بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے
  • حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف
  • سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے، سعید غنی
  • سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے: سعید غنی
  • لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
  • پہلگام حملہ : چند پہلو جنہیں سمجھنا ضروری ہے
  • کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
  • بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
  • سندھ، بلوچستان کی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
  •  ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے