تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اقصیٰ شاہد:کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 8پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر ای آر 502، کراچی سے لاہور سیرین ایئر ای آر 524، 522، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310، کراچی سے پشاور پی آئی اے کی پرواز پی کے 350، کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 منسوخ کردی گئیں۔
مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف
ان پروازوں کی منسوخی کی وجہ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات بتائی جا رہی ہے، جس کی بنا پر متعلقہ ایئر لائنز نے مسافروں کو دیگر متبادل انتظامات کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا
ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی پروازیں متاثر، فلائٹ آپریشن رک گیا۔
ذرائع کے مطابق پیر کی رات 8 بجے کے بعد سے قومی ایئر لائن کی بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہوسکیں، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، متاثرہ مسافروں میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔
سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کے مطابق وہ سی ای او قومی ایئر لائن کے رویے ٹھیک کرنے تک کام نہیں کرینگے اور انہوں نے طیاروں کو اڑان کے لیے کلیئرنس دینے سے روک دیا ہے۔
سی ای او قومی ایئر لائن نے ایئر کرافٹ انجنیئرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان قومی ایئر لائن نے کہا ہے کہ انتظامیہ متبادل انجینئرنگ خدمات دوسری ایئر لائنز سے حاصل کررہی ہے، جلد ہی تمام پروازیں روانہ کردی جائیں گی۔
ترجمان نے کہا کہ سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، تحریک کا بنیادی مقصد قومی ایئر لائن کی نجکاری کو سبوتاژ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیفٹی کا بہانہ بنا کر منصوبے کے تحت بیک وقت کام چھوڑنا مذموم سازش ہے، قومی ایئر لائن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، ہڑتال یا کام چھوڑنا قانونی طور پر جرم ہے اس پر قانونی کارروائی ہوگی۔