Daily Ausaf:
2025-09-18@17:48:51 GMT

عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، گھی مزید مہنگا ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کی آمد آمد ،مافیا بھی سرگرم، درجہ اول کا گھی ،درجہ دوم کا گھی 6 روپے مہنگا ہوگیا۔
درجہ اول گھی ہول سیل میں 595،درجہ دوم 540روپے کلو ہوگیا، درجہ دوم کے مختلف برانڈز کا گھی 550روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔

صدر کریانہ مرچنٹس طاہر ثقلین بٹ کا کہنا تھا کہ پہلے قیمتیں بڑھا کر رمضان میں قیمتیں کم کرنے کا ڈرامہ ہوگا،انتظامیہ گھی بنانے والی کمپنیوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھے۔
عالمی مارکیٹ میں سویا بین ،پام آئل سستا ،یہاں گھی مہنگا ہو رہاہے،گھی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوئیں تو احتجاج کریں گے۔
مزیدپڑھیں:کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونیوالی خوشی بیان نہیں کرسکتی: مریم نواز

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد:

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ بجلی کی اوسط لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، یعنی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں ملک بھر کے بجلی صارفین متاثر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں مارچ 2026ء تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان
  • سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • ملک میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
  • پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا