آٹھ فروری کے الیکشن سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،مریم اورنگزیب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم آج یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، 2018میں آر ٹی ایس بٹھا کر مینڈیٹ چوری کیا گیا، 8فروری 2024 کو چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس ملا، 4 سال میں کرپشن کی اعلی مثالیں قائم کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ملک کرپشن کے اندھیروں میں چلا گیا، مخالفین نے ترقی کرتی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، ملک میں مہنگائی عروج پر تھی، لوگ ریلیف سے محروم تھے، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے ملکی معیشت کو سنبھالا، مہنگائی کو 38 فیصد سے 4 فیصد پر لایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں خارجہ پالیسی کو تباہ اور دوست ممالک کو ناراض کر دیا گیا، آج ن لیگ کی حکومت کی کوششوں سے دوست ممالک دوبارہ رجوع کر رہے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی گئی، آج سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کر چکی ہے، آج ملک ترقی کر رہا ہے تو اس کا کریڈٹ شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب نے جیسی ترقی کی اس کی مثال نہیں، مریم نواز کا کوئی بھی ایک منصوبہ ایسا نہیں جس کا پہلے اعلان کیا گیا ہو، پی ٹی آئی کے دور میں منصوبوں کے صرف اعلانات کئے گئے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بچوں کو لیپ ٹاپس اور سکالر شپس دی جا رہی ہیں، مفت ادویات اور صحت کی سہولیات میسر ہیں، پنجاب میں بی ایچ یوز کو ری ویمپ کیا گیا ہے، اللہ کا شکر ہے گزشتہ 9 ماہ میں سموگ کو کنٹرول کیا گیا، جس طرح وزیراعلی مریم نواز کے دور میں سموگ کنٹرول ہوئی اس کی مثال نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا، پنجاب میں زیرو پلاسٹک پالیسی ہے،صوبے میں پہلی بار سپر سیڈرز دیئے گئے، سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو سہولیات دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے ذریعے ہماری ثقافت کو دوبارہ اجاگر کیا جا رہا ہے، ہارس اینڈ کیٹل شو کی کل گرینڈ اوپننگ ہے، افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو 23 فروری تک جاری رہے گا جس میں مختلف کھیل اور تقریبات شامل ہیں، کل فوٹریس سٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوگا، ہارس اینڈ کیٹل شو ہمارے قومی ورثے اور ثقادت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کرنے کی کوشش کی گئی مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ کیا گیا

پڑھیں:

فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و خوشحالی کے لئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے اتحاد اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، انہوں نے حال ہی میں منعقدہ صوبائی وزرا کی حلف برداری کی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب صوبائی استحکام اور ترقی کے لئے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ یا بہتری کی راہ میں مشکلات پیدا کرے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ اسی نوعیت کی ایک کانفرنس پہلے ہی صوبائی سطح پر منعقد ہو چکی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر اُس کوشش کی حمایت کریں گے جو صوبے کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی فلاح کے لئے کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذر داری مسترد کر دی 
  • الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن درست قرار دیدیا
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد
  • الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی
  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
  • عراق الیکشن 2025؛ اسرائیلی امریکی سازشوں کے تناظر میں