اتحادیوں میں مثالی تعلقات، کامران ٹیسوری کہیں نہیں جارہے، عہدے پر کام کرتے رہیں گے‘ ذرائع ن لیگ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی(سٹاف رپورٹر)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے اتحادی جماعتوں کے معاملات پر مداخلت کی جا رہی ہے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا گورنر سندھ کامران ٹیسوری بدستور اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے تنظیمی معاملات کا تعلق ان کی قیادت سے ہے، اس سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت اتحادیوں کی تنظیمی سیٹ اپ یا معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ہے، اسی پالیسی کے سبب مسلم لیگ (ن)کی حکومت اور اتحادیوں میں مثالی تعلقات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کی زیر گردش اطلاعات درست نہیں ،گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے وفاقی حکومت میں کوئی تجویز زیر غور نہیں کہ گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹایا جائے یا نیا گورنر نامزد کیا جائے۔ ذرائع نے مزید بتایا گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفاق کے نمائندے ہیں وہ اپنے عہدے پر بدستور کام جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری وفاقی حکومت گورنر سندھ مسلم لیگ
پڑھیں:
مراد علی شاہ کی کے فور اور بی آر ٹی کے کام کو ستمبر میں شروع کرنیکی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں 30 ہزار سے زائد افراد ڈاؤن سنڈ روم کا شکار ہیں، بچوں کیلئے آٹزم سینٹرز کو مزید توسیع دینی چاہئے، کے ڈی پی ایس ہر متاثرہ خاندان کو بے لوث خدمات فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے، کے فور اور بی آر ٹی کے مشترکہ کام کو ستمبر میں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے 4 منصوبہ سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کے 4 کی توسیع ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے آبی ذخیرہ 1 اور آبی ذخیرہ 2 پر بھی کام تیز کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کے ڈی پی ایس کی مختلف فیسلٹیز کا دورہ کیا، مراد علی شاہ بچوں میں گھل مل گئے، وزیراعلیٰ سندھ اور شرجیل میمن نے بچوں کے بنائے کیک بھی کھائے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 30 ہزار سے زائد افراد ڈاؤن سنڈ روم کا شکار ہیں، بچوں کیلئے آٹزم سینٹرز کو مزید توسیع دینی چاہئے، کے ڈی پی ایس ہر متاثرہ خاندان کو بے لوث خدمات فراہم کرتا ہے۔ مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ یہ ادارہ مساوات، اپنائیت اور امید کی ایک کرن ہے۔