ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں آج سرد موسم اور جزوی طور پر ابر آلود آسمان کی توقع ہے، جبکہ شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ، اسکردو اور استور میں منفی 6، کالام میں منفی 5، ہنزہ میں منفی 4 اور گلگت میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: میں منفی
پڑھیں:
6 تا 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش اور آندھی کا امکان
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارش، آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتِ حال کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد، لاہور، راول پنڈی، اٹک اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پشاور، دیر، سوات، چترال اور کوہستان سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ، ژوب، زیارت اور قلات سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسنے کے امکانات ہیں۔ مظفر آباد، وادی نیلم اور راولا کوٹ میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹھٹہ، بدین، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔
موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی میں آج سے 5 جولائی کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔