محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی سے متعلق نئی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں راتیں سرد جبکہ دن کے اوقات میں موسم قدرے گرم رہنے لگا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے سردی سے متعلق نئی پیشگوئی بھی کی ہے۔
محکمہ موسمایت کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ دن بھر 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چلنا متوقع ہے۔
شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،آندھی چلنے کےساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے،مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،جہلم،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،ناروال،فیصل آباد میں بارش اورژالہ باری متوقع ہے،لاہور، سرگودھا، خوشاب،شیخوپورہ،حافظ آباد میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
چترال،شانگلہ،دیر،سوات،مالاکنڈ میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہےپشاور،مانسہرہ،ایبٹ آباد،باجوڑ میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،میانوالی،بھکر،لیہ،ساہیوال،ملتان،ڈی جی خان میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،
اس کے علاوہ صوابی،مردان،چارسدہ، خیبر، کرم میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،کرک،لکی مروت، بنوں،کوہاٹ،ہنگو میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،جبکہ بلوچستان کے بالائی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے