پشاور: 120 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ آج پاراچنار روانہ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے 120 گاڑیوں پر مشتمل امدادی اشیاء کا قافلہ آج پاراچنار روانہ ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق امدادی سامان میں اشیاء خورونوش سمیت دیگر ضروری سامان ہے، قافلہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد روانہ کیا جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلے کے ساتھ سکیورٹی فورسز کے جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے بھی قافلے میں موجود ہونگے، قافلہ ٹل کینٹ سے پارا چنار کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور: حاضر سروس اور برطرف پولیس اہلکاروں پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور:چوہنگ پولیس نے نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا جس میں حاضر سروس اور برطرف پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کے مطابق ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، نقدی اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش کروڑوں روپے مالیت کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کی وارداتیں کرتے ہوئے فوٹیجز بھی سامنے آئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گینگ میں شامل کانسٹیبل علی حیدر اے آر ایف میں تعینات ہے جبکہ ملزم راحت علی سابقہ پولیس اہلکار ہے جسے کچھ عرصہ قبل برطرف کیا گیا تھا، دیگر گرفتار ملزمان میں علی، فیصل اور سلیم شامل ہیں۔
چوہنگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور فوٹیجز کی مدد سے گینگ کو گرفتار کیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے متحرک گینگ کی گرفتاری پر ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر اور ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر محمد رضا کو تعریفی اسناد و انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔