شہید مظفر کرمانی امام حسینؑ کے بتائے ہوئے عزت کے راستے میں آگاہانہ شہید ہوئے، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد علی زاہدی صاحب نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی آگاہ شہید ہیں، اسلام کا نظام ظلم ستیزی ہے، ظلم کے خلاف کھڑے ہونا ہے، یہی سیرت آئمہ اطہارؑ کی نظر آتی ہے، حقیقی لیڈر کبھی ظالم سے مفاہمت نہیں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں شہید مظفر علی کرمانی اور ان کے باوفا ساتھی شہید نظیر عباس کی 24ویں برسی پر اجتماع کا انعقاد خانوادہ شہداء کی جانب سے جائے شہادت شہید مظفر علی کرمانی و نظیر عباس پر کیا گیا۔ برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زاہد علی زاہدی صاحب نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی آگاہ شہید ہیں، اسلام کا نظام ظلم ستیزی ہے، ظلم کے خلاف کھڑے ہونا ہے، یہی سیرت آئمہ اطہارؑ کی نظر آتی ہے، حقیقی لیڈر کبھی ظالم سے مفاہمت نہیں کرتے ہیں، امام حسینؑ نے مقاومت کا راستہ اختیار کیا، امام حسینؑ کا راستہ عزت کا راستہ ہے مگر اس کے لئے قربانی پیش کرنی ہوتی ہے، دوسرا راستہ ذلت ہے۔
برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہادی ولایتی نے کہا کہ شہداء کے بارے میں خدا کہتا ہے کہ شہداء کے بارے میں گمان بھی نہ کرنا کہ وہ مردہ ہیں، خدا کے آگے حیات کی تعریف الگ ہے اور ہم زندگی کی تعریف کچھ اور سمجھتے ہیں، انسان کا کمال نظریہ پر قربان ہونا ہے، نظریے اور فکر کی راہ میں قربان کرنے میں انسان کی عزت ہے، شہید مظفر کرمانی نے راہ شہادت کا انتخاب خود کیا۔ مولانا حیات عباس نجفی نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی کربلا کے راستے کے شہید ہیں، شہادت کا راستہ مشکل بھی ہے اور آسان بھی ہے، شہید مظفر کرمانی عاشق امام حسینؑ تھے۔ اس موقع پر شاہد بلتستانی اور ابراہیم بلتستانی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ خانوادہ شہداء کی جانب سے منعقد کئے گئے اس پروگرام میں شہداء کے جائے شہادت پر شمع روشن کیں گئیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہید مظفر کرمانی نے کہا کہ کا راستہ
پڑھیں:
امیر قطر کی والدہ اسرائیل مخالف پروپیگنڈہ مہم کی قیادت کر رہی ہیں، نتن یاہو
پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو سالوں میں، ہم نے ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے پریس کانفرنس کے دوران الجزیرہ قطر کے ذریعے اسرائیل کے خلاف عربی اور انگریزی میں زہر پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ قطر کے امیر کی والدہ شیخہ موزہ اس میڈیا مہم کی قیادت کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو سالوں میں، ہم نے ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا، ہم نے ایسی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جو اسرائیل کے باقی رہنے کی ضمانت دیتی ہیں۔ انہوں نے اپنے ریمارکس کو یہ کہتے ہوئے جاری رکھا کہ ہمارے ہر آپریشن کی مخالفت کرنے والے تھے، اور یہ فطری ہے، لیکن آخر کار ہم نے کچھ کامیابیاں حاصل کیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے قطر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کئی بار قطر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور جنگ کے دوران اس مسئلے کا اظہار بھی کیا اور قطر حماس پر مزید دباؤ ڈال سکتا تھا۔ صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ہم پر حملہ کرنے والے عناصر پر حملہ کرنا ہمارا حق ہے، اور ہم نے یہی کیا۔ دوحہ پر حملے اور حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے میں ناکامی کے باوجود نتن یاہو نے کہا کہ ہم ان حملوں کے نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں۔