صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے لزبن روانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے لزبن روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
اسلام آ باد(آئی پی ایس )صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے جہاں وہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے جانشین پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر آصف علی زرداری کے انتقال پر لزبن روانہ
پڑھیں:
بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 3 محاذوں پر فتح حاصل کی، بلاول بھٹو زرداری
سابق وزیر خارجہ و پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف 5 روزہ جنگ میں پاکستان نے صرف سرحدی سطح پر ہی نہیں بلکہ تین مختلف محاذوں پر دشمن کو شکست دی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف کامیابی کو 3 حصوں میں تقسیم کرتے ہیں، جن میں سفارتی محاذ، بیانیے کی جنگ اور محاذ جنگ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا،ہم نے یہ جنگ بھی جیتی : بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے، اس کے وسائل پاکستان سے 7 گنا زیادہ ہیں اور اس کے عالمی سپر پاورز کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، لیکن پاکستان نے صرف اپنے دفاع میں اتنی بڑی طاقت کو شکست دے کر اس کے 6 جہاز مار گرائے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستانی سفارتکاروں اور دفتر خارجہ کے نمائندوں نے تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دنیا بھر میں پاکستان کا مؤقف پہنچایا گیا اور عالمی برادری نے اس مؤقف کو تسلیم بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو ہمارا ردعمل یقینی ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ایک اور بڑا محاذ بیانیے کا تھا جس میں پاکستان نے فخر کے ساتھ کامیابی حاصل کی، بھارت کی پروپیگنڈا مشینری کے باوجود پاکستان کا سچ اور دلیل پر مبنی بیانیہ غالب رہا۔
بلاول بھٹو زرداری کے مطابق ان تینوں سطحوں پر کامیابی اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان نہ صرف اپنے دفاع کے لیے تیار ہے بلکہ عالمی سطح پر اپنی بات منوانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلاول بھٹو زرداری بھارت پاکستان پیپلز پارٹی سابق وزیرخارجہ شکست کامیابی