نیو یارک: چڑیا گھروں میں ہلاک ہونے والے 15 پرندوں کے فلو سے متاثر ہونے کا شبہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک — امریکہ کے شہر نیو یارک میں چڑیا گھروں کےانتظامات چلانے والے ادارے نے ہلاک ہونے والے کم سے کم تین اور ممکنہ طور پر 15 تک پرندوں کے فلو سے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کا کہنا ہے کہ کوئنز چڑیا گھر میں تین بطخیں وائرس کے سبب ہلاک ہوئیں جبکہ ادارے کے مطابق برونکس چڑیا گھر میں ہلاک ہونے والی تین بطخوں اور نو جنگلی پرندوں کی لیب ٹیسٹ رپورٹس آنا ابھی باقی ہیں۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے پرندے اویویئن فلو یا پرندوں میں پھیلنے والے زکام سے متاثر تھے۔
امریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ادارے نے بتایا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران احتیاطی طور پر کمزور پرندوں کو پارکس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل جمعے کو ریاست نیو یارک کے عہدے داروں نے برونکس، بروکلن اور کوئنز چڑیا گھروں میں وائرس کی تشخیص کے بعد شہروں میں واقع پرندوں کی مارکیٹس ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
No media source currently available
ریاست نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا ہے کہ فی الحال صحت عامہ کو فوری خطرہ لاحق نہیں ہے اور احتیاطی طور پر حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ایویئن زکام سے امریکہ میں کئی فارم متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث ہزاروں پرندوں تلف کیا جاچکا ہے۔
بڑے پیمانے پر پرندوں کو تلف کرنے کی وجہ سے امریکہ میں انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
امریکہ میں بیماریوں کی روک تھام کے ادارے سینٹر فور ڈیزیز اینڈ کنٹرول اینڈ پروینشن (سی ڈی سی ) کا کہنا ہے کہ وائرس سے عوام کو کم درجے کا خطرہ ہے۔
سی ڈی سی کے مطابق امریکہ میں انسانوں کے برڈ فلو سے متاثر ہونے کے 67 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے کوئی کیس بھی نیو یارک سے رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے لیے ایسوسی ایٹڈ پریس سے معلومات لی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل امریکہ میں ہلاک ہونے سے متاثر کے مطابق نیو یارک
پڑھیں:
کرک میں ہائی وے پر ناکہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، 1 ہلاک
انسداد دہشت گردی فورس اور پولیس نے کرک میں ہائی وے پر ناکہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کوہاٹ ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس کرک نے خفیہ اطلاع پر تخت نصرتی کے علاقے مدکی روڈ پر دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب مشترکہ کارروائی کی۔
سی ٹی ڈی کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے ناکہ بندی کر رکھی ہے اور گزرنے والے مسافروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔
اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی سوات کی ٹیموں اور پولیس کی بھاری نفری نے فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔ پولیس کی موجودگی کا علم ہوتے ہی دہشت گردوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
جس پر پولیس نے حقِ حفاظتِ خود اختیاری کے تحت مؤثر جوابی کارروائی کی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ تقریباً پچیس منٹ تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔
بعد ازاں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران علاقے سے ایک کلاشنکوف، دو میگزین، ایک دستی بم اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔ پولیس نے موقع پر اضافی نفری طلب کرکے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے جبکہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی صوبے میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔