غزہ امداد: جماعت اسلامی کا انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس بلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے تحت 15 اور 16 فروری کو اسلام آباد میں انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں قومی و بین الاقوامی مندوبین شرکت کریں گے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی کاکہنا ہےکہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس میں بین الاقوامی، قومی، یوتھ، پرائم میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جن میں فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔
پہلے روز کی سرگرمیاں
کانفرنس کے پہلے روز مختلف سیشنز ہوں گے، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے سیشن میں سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، ڈاکٹر اشرف عواد اور حافظ عزیر علی خان اظہار خیال کریں گے جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی صدارت میں پرائم میڈیا سیشن منعقد ہوگا، جس میں قومی و بین الاقوامی میڈیا پرسنز، سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسنز شریک ہوں گے۔
بین الاقوامی سیشن کی صدارت آصف لقمان قاضی کریں گے، جس میں ملائیشیا، ایران، جنوبی افریقہ، ترکیہ، اردن اور موریطانیہ سے آئے مندوبین خطاب کریں گے۔
دوسرے روز کی سرگرمیاں
کانفرنس کے دوسرے روز بھی اہم سیشنز ہوں گے جس میں بین الاقوامی سیشن کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر مسعود احمد خان کریں گے، جس میں امریکا، فلسطین، برطانیہ، شام، ڈومینیکا، غزہ اور عراق سے تعلق رکھنے والے مندوبین شریک ہوں گے۔
قومی سیشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کریں گے، جس میں امیر العظیم، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر علی ظفر، سابق سینیٹر رضا ربانی، سینیٹر راجا عباس ناصر جعفری اور سابق سینیٹر جاوید جبار خطاب کریں گے۔
ڈیجیٹل میڈیا سیشن میں شعیب ہاشمی اور دیگر ماہرین اظہار خیال کریں گے، کانفرنس میں فلسطین کے حوالے سے عالمی صورتِ حال، میڈیا کے کردار اور یکجہتی کے عملی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی جماعت اسلامی کی صدارت کریں گے ہوں گے
پڑھیں:
دو مشہور سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت
فائل فوٹونیشنل سائبر ایمرجنسی نے دو مشہور سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایڈوب کامرس اور میجنٹو اوپن سورس میں نقص کی نشاندہی ہوئی ہے، دونوں سافٹ ویئر پلیٹ فارم آن لائن کاروبار کیلئے بنائے گئے ہیں، نقص کے ذریعےاٹیکرز گاہکوں کے سیشن ہائی جیک کر سکتے ہیں، اٹیکرز بغير کسی توثیق کے مکمل اکاؤنٹ پر قبضہ حاصل کر سکتے ہیں۔
نیشنل سائبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر میں خرابی سے حساس معلومات تک رسائی ہو سکتی ہے، سافٹ ویئر استعمال کرنے والے ادارے فوری حفاظتی اقدامات کریں، غیر ضروری انٹیگریشن غیر فعال کریں اور سخت ایڈمن ایکسس کنٹرولز لاگو کریں۔
ایڈوائزری میں سیشن میں کسی غیر معمولی تبدیلی پر مسلسل نگرانی رکھنے کی سفارش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ سیشن ہینڈلنگ کے لیے صرف اتنی ہی اجازت دیں جتنی بالکل ضروری ہو، غیر متوقع سیشن کو ٹریک کریں جو نارمل استعمال سے ہٹ کر ہو۔
ایڈوائزری میں معمولی لاگ ان ایکٹیوٹی کی کوششوں پر نظر رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، غیر متوقع ٹریفک یا نا معلوم ایڈمن ٹوکن کے استعمال پر فوری الرٹ جنریٹ کرنے کی سفارش کی گئی۔