پاکستانی قوال کی انوکھی سالگرہ، 35 ہزار فٹ بلندی پر کیک کاٹا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور:
پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ قوال شیر میانداد خان کی سالگرہ ہوائی جہاز میں منائی گئی۔
شیر میانداد نے اپنی سالگرہ کا کیک 35ہزار فٹ کی بلندی پر نجی ائیر لائن کے عملہ کے ساتھ کاٹا۔
اس موقع پر نجی ائیر لائن میں شیر میانداد قوال کی سالگرہ کی باقاعدہ اناؤسمنٹ بھی کی گئی۔ عملے نے شیر میانداد کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔
قوال شیر میانداد نے نجی ائیر لائن کے عملہ کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شیر میانداد
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے لیے وقف کرنے کی ہدایت دے دی
پارٹی کے کارکن اور جیالے 21 ستمبر 2025 کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہیں کریں گے بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے دن کو خدمتِ خلق اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیا جائے گا،
ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 ستمبر 2025 کو خوشی منانے کا حقیقی انداز عوام کے درمیان اپنایا جائے گا۔ پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے جس سے براہِ راست سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی اور سیلاب زدگان کے درمیان میں خوشیوں کے پل بانٹے جائیں گے