سرجانی سے تین رکنی ڈکیت گروہ پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سرجانی پولیس نے سیف المری گوٹھ سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ، ترجمان ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزمان بابر عرف ببلی ، ٹرویس عرف ابی سنون اور شارم عرف تورا سے غیر قانونی اسلحہ ، موبائل فونز ، نقدی رقم اور پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے علاقے سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے ، گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق پنجاب جبکہ 4 کا تعلق کے پی کے مختلف اضلاع سے ہے سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔