حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ حیدرآبادکی تعمیر وترقی میں پیپلزپارٹی کوئی کسر نہیں اٹھارکھے گی،شہر کو خوبصورت بنانا اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پیپلزپارٹی کی قیادت کا ویژن ہے ، میئر حیدرآباد کے ذریعے شہر میں تعمیرو ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ وہ سائٹ ایریا حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سڑکوں ، گلیوں اور علاقوں میں تعمیراتی کاموں کے معائنے کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کررہے تھے۔ عبدالجبار خان نے کہاکہ ماضی میں حیدرآباد کے دیہی اور نواحی علاقوں کو نظرانداز کیا گیا جس کے باعث ان علاقوں کے رہائشی افراد کے مسائل میں اضافہ ہوا لیکن اب پیپلزپارٹی کی قیادت کی ہدایت پر شہری اور دیہی علاقوںمیں یکساں تعمیروترقی کے کام جاری ہیں جس کا مقصد لوگوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نہ صرف پرانی اسکیموں کو حتمی مراحل تک پہنچارہی ہے بلکہ نئی اسکیمیں بھی لائی جارہی ہیں جن کے ذریعے پینے کے پانی ، سیوریج ، روڈ ، راستوں کی تعمیرات، بیوٹیفکیشن اور دیگر کام کئے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد: علائوالدین صدیقی ٹرسٹ کی جانب سے مستحقین میں گوشت تقسیم کیاجارہاہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

متعلقہ مضامین

  • 13 سے 18 جون تک موسمی صورتحال، الرٹ جاری کردیا گیا
  • میراکسی قسم کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ، قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر
  • لزلے کے 36 جھٹکوں کے بعد کراچی کے کچھ علاقوں کی زمین دھنسنے کی حقیقت کیا؟
  • آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری، کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا
  • سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر جاری
  • امریکا، لاس اینجلس کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ
  • حیدرآباد: علائوالدین صدیقی ٹرسٹ کی جانب سے مستحقین میں گوشت تقسیم کیاجارہاہے
  • حیدرآباد کنٹونمنٹ کے تحت صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے
  • عبدالجبار کی گرفتاری کیخلاف احتجاج
  • حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ایک ہی دن میں پٹڑی سے بوگیاں اترنے کے 2واقعات