امریکا میں فلو وائرس نے 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
امریکا میں رواں موسمِ سرما کا فلو وائرس اپنے عروج پر آگیا ہے اور حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
فلو وائرس کی شدت کا پتہ فلو سے متاثرہ مریضوں کا وہ تناسب ہے جو اسپتالوں اور کلینک کے چکر لگا رہا ہے۔
بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کی طرف سے پوسٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے ہفتے مریضوں کی تعداد 2009-2010 کے بعد کسی بھی موسم سرما کے فلو کے موسم سے واضح طور پر زیادہ تھی۔
بلاشبہ دیگر وائرل انفیکشنز کو غلطی سے فلو سمجھا جاسکتا ہے جیسے کورونا وائرس اور آر ایس وی لیکن کورونا وائرس عامی سطح پر کم ہو رہا ہے جبکہ سانس کی بیماری آر ایس وی ختم ہوتی جارہی ہے۔
فلو کے پھیلاؤ نے کچھ امریکی ریاستوں میں اسکولوں کو بند کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
مجموعی طور پر 43 ریاستوں میں پچھلے ہفتے فلو کے وائرل انفیکشن کی زیادہ یا بہت زیادہ اطلاع موصول ہوئی۔ وائرس نے سب سے زیادہ جنوبی، جنوب مغربی اور مغربی ریاستوں کو متاثر کیا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال ختم، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟
کراچی:شہر قائد میں چند روز سے جاری ہیٹ ویو کی صورتحال ختم ہوگئی تاہم 24 سے 29 اپریل کے درمیان صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم جبکہ خشک کے بجائے مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 39 جبکہ جمعرات اور جمعہ کو 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکار پور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد اور بدین میں درجہ حرارت میں معمول سے 6 تا 8 ڈگری اضافہ متوقع ہے۔
تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافہ ہونے کا امکان ہے۔