پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بھی جلسے میں کارکنوں تعداد سے ناخوش
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت بھی جلسے میں کارکنوں تعداد سے ناخوش ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی غیررسمی ملاقاتوں میں صوبائی قیادت پر تنقید کی جا رہی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کارکنوں کی تعداد پر گفتگو کی۔
علی امین گنڈاپور نے جلسے میں زیادہ کارکن لانے کے لیے اراکین اسمبلی کو فون کالز کیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل صوابی کے جلسے میں کتنے آدمی تھے؟ تعداد سامنے آگئی۔
مظاہروں میں کارکنوں کی گرفتاری اور جیلوں میں قید بھی جلسے میں کم تعداد کی وجہ بنی۔
صوبائی صدر جنید اکبر نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سے جلسے کے لیے فنڈز لینے سے بھی انکار کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسٹیج کا انتظام اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے کیا جبکہ دیگر انتظامات جنید اکبر نے کیے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جلسے میں ڈسپلن کا خیال نہیں رکھا گیا، کارکنوں کی تعداد زیادہ تھی۔
اس حوالے سے عاطف خان نے کہا کہ صوابی میں شاندار جلسہ ہوا ہے، کارکن پُرجوش تھے۔
پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ جس طرح توقع تھی جلسہ اسی طرح کامیاب ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں کارکنوں پی ٹی ا ئی میں کا
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔