عمران خان کا آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور خط لکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
عمران خان کا آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور خط لکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور کھلا خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے، بانی نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، بانی نے کہا ہے 26 نومبر کو نہتے عوام پر گولیاں چلائی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے جو لوگ اس جنگ میں شریک ہیں تاریخ انکے یاد رکھے گی، بانی نے پنجاب کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، بانی نے کہا پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کے خلاف کریک ڈان کیا، سندھ کی عوام کا بھی بانی نے شکریہ ادا کیا، بانی نے جسٹس یحیی آفریدی سے کہا ہے آپ فیصلہ کریں آپ نے رول آف لا کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بانی نے پیغام دیا ہے ترسیلات زر چوروں کو نہ بھجیں، بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ خود انہیں نواز شریف اور زرداری ہی کرپشن کی فائلیں دیتی رہی، بانی نے اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے کا پیغام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا میں اپنے کیسز کا سامنا کرونگا، انہی ججز کے سامنے کرونگا، بانی نے کہا ہے میں کوئی ڈیل نہیں کرونگا، آرمی چیف کو خط ڈیل کیلئے نہیں بلکہ سمجھانے کیلئے لکھا تھا، بانی نے آرمی چیف کو خط اس لئے لکھا کیونکہ فوج اور عوام کے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا دہشت گردی کے خلاف قوم اور فوج کو ایک ساتھ ہونا پڑے گا، عمران خان نے کہا کہ آئندہ ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا، ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا، ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی فرانس کا دورہ ،مودی اخلاقیات بھول گئے، پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا پی ٹی آئی رہنما نے قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاد یے، سنگین الزامات لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کردیا جدید دور میں سکیورٹی چیلنجز میں ہائبرڈ وارفیئر، سائبر خطرات اور غیر روایتی جنگی حکمت عملی شامل ہیں،قائمقام صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آرمی چیف کو آئندہ ہفتے خط لکھنے ایک اور کو ایک
پڑھیں:
عمران خان کی ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت: عطا تارڑ کا بیان عدالت میں درج
سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوسکے۔ شہباز شریف کی جانب سے وکلا نے مزید دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ایڈیشنل سیشن جج نے وزیراعظم شہباز شریف کے دعوی پر سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے رشوت کا جھوٹا الزام عائد کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی کے رُوبرو پیش ہوئے، وہ اپنا بیان قلمبند کرانے کے لیے پیش ہوئے۔ جونئیر وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے سینئیر کونسل محمد حسین چوٹیا اسلام آباد مصروف ہیں، کیس کل تک کے لیے ملتوی کر دیا جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ معزز جج نے کہا کہ چیف بیان قلمبند کرانے دیں اس میں کیا اعتراض ہے ،جونئیر وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا اعتراض بیان کے پہلے لفظ سے ہے بیان بھی سینئر وکیل کی موجود میں کرایا جائے، معزز جج نے ریمارکس دیے کہ ہم گواہ عطا تارڑ کا بیان قلمبند کر لیتے ہیں۔ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ میرا نام عطااللہ تارڑ ہے، جو کہوںُ گا سچ کہوں گا سچ کے سوا کچھ نہیں کہوں گا اگر کچھ غلط بیانی کروں تو اللہ مجھ سے ناراض ہو، درخواست کا تعلق بہت عزت دار گھرانے سے ہے، ان کی سیاسی و سماجی خدمات پوری دنیا جانتی ہے، مدعی انیس سو اٹھاسی میں بطور ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ عدالت نے مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔