چینی اینی میشن فلم ” نیژا 2″ کا کل باکس آفس 8 اعشاریہ 085 ارب یوان سے تجاوز کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بیجنگ :چینی اینی میشن فلم ” نیژا 2″ کا کل باکس آفس (پری سلز سمیت) 8 اعشاریہ 085 ارب یوان سے تجاوز کر گیا ہے ، جو “بیٹ مین:دی ڈارک نائٹ رائزز” کے باکس آفس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گلوبل باکس آفس ٹاپ 35 میں داخل ہونے والی پہلی ایشیائی فلم بن گئی ہے! نیژا کون ہے؟ نیژا قدیم چینی دیومالا کا ایک نوجوان ہیرو ہے جو بہادری، تقدیر کے خلاف بغاوت اور عوام کی حفاظت کے لیے مشہور ہے۔ “نیژا 1” میں، نیژا اگرچہ “شیطانی گولی” (مو وان) کے روپ میں پیدا ہوا ، لیکن اس نے آخرکار عوام کو بچانے اور آسمانی عذاب کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا۔ “نیژا 2″ نے اس تھیم کو جاری رکھا، جہاں نیژا نہ صرف اپنی شیطانی فطرت سے لڑتا ہے بلکہ زیادہ طاقتور شیطانی دشمنوں اور پیچیدہ حالات کا سامنا بھی کرتا ہے ۔ آخر میں اپنے دوست آؤ بنگ (Ao Bing) اور استاد تائی یی ژین رین (Taiyi Zhenren) کے ساتھ مل کر طاقتور دشمنوں کو شکست دیتاہے۔ اس سفر کے دوران نیژا نے ذمہ داری اور قربانی کے معنی سمجھ لئے اور بالآخر ایک حقیقی ہیرو بن کر ابھرا۔ یہ کہانی نمو، ذمہ داری اور ہمت کے موضوعات پر مبنی ہے ۔ 2019 میں پہلی قسط ” نیژا 1″ ہی مارکیٹ میں ایک بلاک بسٹر بن گئی ۔ اب اس کی سیکوئل ، گلوبل مارکیٹ میں دھوم مچا رہی ہے۔
مشرقی باغی لڑکا نیژا چینی سنیما اور فلم انڈسٹری میں حیر ت انگیز تبدیلیوں کا نشان بن چکا ہے۔ 8 فروری کو جب ” نیژا 2″ کو لاس اینجلس کے ہالی وڈ TCL چائنہ تھیٹر میں ناظرین نے جب کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے ہوئے سراہا، تو ’’ہالی وڈ‘‘ پروڈیوسر رابرٹ کنگ نے صحافیوں کو بتایا: ” نیژا 2 بلاک بسٹر معیار کی اینیمیشن فلم ہے جو چینی کہانی سنانے کی صلاحیت میں حالیہ برسوں میں چین کی فلم انڈسٹری میں ہونے والی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ فلم انڈسٹری کے کچھ اندرونی افراد نے یہ بھی نشاندہی کی کہ فلم میں روایتی چینی ثقافت میں جڑی کلاسیکی جینز معاصر چین کے عروج کے بیانیے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ اس فلم کے ہدایت کار جاو زی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا: “ہمیں نیژا کو اسپائیڈر مین میں تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، چینی اساطیر ہی سب سے اچھا آئکون اور برانڈ ہے۔ اور اسکی چھاپ اب اپنی دھاک بین الاقوامی فلم بینوں اور پروڈیوسرز پر بیٹھا رہے ہیں۔ اس خود اعتمادی کے پیچھے چین کی فلم انڈسٹری اور فلم مارکیٹ کی معیاری تبدیلی ہے: آن لائن پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق، 9 فروری، 2025 کی دوپہر تک، 2025 میں چینی فلم مارکیٹ کا باکس آفس (ریئل ٹائم پری سیل سمیت) 15 بلین یوان سے تجاوز کر چکا ہے،
جو شمالی امریکی باکس آفس کی کارکردگی کو پیچھے چھوڑ کر عالمی سنگل مارکیٹ باکس آفس میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں ، چین میں اسکرینوں کی تعداد 10،000 سے بڑھ کر 90،000 سے زیادہ ہوگئی ہے ، اور آئی میکس اسکرینیں دنیا کی کل اسکرینوں کا 35فیصد ہیں۔ چینی حکومت نے “پانچ سال میں 100 کلیدی ورکس” نامی منصوبے کا آغاز کیا ہے اور فلم انڈسٹری کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی انقلاب کو فروغ دینے کے لئے 4.
چینی فلمیں مغربی مرکزیت کے پہاڑ کو ہٹا رہی ہیں اور عالمی ثقافتی نقشے پر اپنے نشان چھوڑ رہی ہیں ۔نیژا کون ہے؟ وہ ایک چینی ہے جو ادراک کی رکاوٹوں کو ختم کرتا ہے، اور ڈیجیٹل دور میں ایک قدیم تہذیب کی جمالیاتی بیداری ہے ۔ جب نیژا کے پیروں تلے ہاٹ ویلز کے شعلے عالمی سکرین کو روشن کرتی ہے تو یہ بات بالآخر دنیا سمجھ جائے گی کہ یہ کوئی معجزہ نہیں ہے ، بلکہ 5،000 سال کی چینی تہذیب کا دھماکہ ہے جس کی چنگاری طویل عرصے سے زور پکڑ رہی تھی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فلم انڈسٹری باکس ا فس چینی فلم
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم