Daily Ausaf:
2025-06-20@21:50:38 GMT

بے روزگار افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

بیروزگار افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبارکی بحالی کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنیوالے بیروزگار افراد کی بحالی کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبارکی بحالی کا حکم دیتے ہوئے چھوٹے کاروبار،ریڑھی وغیرہ کی بحالی کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک روانی کیلئےتجاوزات کاخاتمہ ناگزیر ہے لیکن لوگوں کو بیروزگار بھی نہیں کریں گے، انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد تجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کےروزگارکیلئے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، ہر شہر میں بے ہنگم تجاوزات سے بازاروں سے گزرنا محال تھا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ نوازشریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے پنجاب کے مختلف شہروں میں “ستھرا پنجاب” کے تحت تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سے متاثرہ کی بحالی

پڑھیں:

غزہ میں امداد کے لیے جمع افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 11 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی اور متعدد گولے داغے، ترجمان سول ڈیفنس ایجنسی

اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کیلئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی کارکنوں اور طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی فائرنگ اور حملوں میں کم از کم 33 افراد جان سے گئے جن میں 11 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی اور متعدد گولے داغے، یہ لوگ مرکزی صلاح الدین روڈ پر امداد کیلئے جمع تھے۔اس کے علاوہ اسرائیل نے شمالی اور جنوبی غزہ میں بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں 19 افراد شہید ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل، جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل
  • خیبر پختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل، جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کیلئے 18رکنی کمیٹی تشکیل
  • سپر ٹیکس کن افراد پر عائد ہوگا؟ بری خبر آگئی
  • وزیراعظم نے پختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل، جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
  • پشاور میں کانگو وائرس سے دو افراد جاں بحق
  • غزہ میں امداد کے لیے جمع افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 11 فلسطینی شہید
  • کانگو وائرس سے سندھ میں مزید ایک اور کے پی میں دو افراد جاں بحق
  • خوشخبری، پی آئی اے لاہور سے پیرس کیلیے پروازوں کا آغاز کردیا
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلیے بیرون ملک میں روزگار کے مواقع
  • مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے فرزند اسجد محمود پر حملے کا انکشاف