نورا فتیحی کا نیا میوزک دھماکا! مداحوں کو بڑی خبر سنادی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
نورا فتیحی جو اپنی انٹرنیشنل کامیابیوں کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہو چکی ہیں، اب گریمی ایوارڈ یافتہ تھیرون بیلی اور معروف پروڈیوسر ٹومی براؤن کے ساتھ اپنے نئے میوزک پروجیکٹ کی تیاری کر رہی ہیں۔
نورا فتیحی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ ٹومی براؤن کے ساتھ موجود ہیں اور انہوں نے کیپشن میں لکھا، "اس طرح باس بیٹھتے ہیں! ہم کچھ بڑا بنا رہے ہیں… 2025 میں کچھ بڑا ہونے والا ہے!"
View this post on InstagramA post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)
اس پوسٹ نے مداحوں میں بے حد جوش پیدا کر دیا ہے کیونکہ یہ ان کے عالمی میوزک کیرئیر میں ایک اور بڑی کامیابی ہو سکتی ہے۔
نورا فتیحی کا پچھلا گانا "اسنیک" زبردست ہٹ رہا تھا، جس میں جیسن درولو اور ٹومی براؤن بھی شامل تھے۔ یہ گانا 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ویڈیو بنا اور اسپاٹیفائی گلوبل چارٹس میں ٹاپ 3 میں شامل ہوا۔
اس کے علاوہ، نورا نے زیک نائٹ، ری وینی اور سی کے (CKay) جیسے انٹرنیشنل اسٹارز کے ساتھ بھی کام کیا ہے، جو ان کے گلوبل میوزک کیریئر کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ٹومی براؤن، جو اریانا گرانڈے اور جسٹن بیبر جیسے اسٹارز کے ساتھ کام کر چکے ہیں، نورا کے اس پروجیکٹ کو ایک منفرد رنگ دے سکتے ہیں۔ جبکہ تھیرون بیلی، جو برونو مارز اور روز (ROSÉ) جیسے بڑے گلوکاروں کے لیے ہٹ گانے لکھ چکے ہیں، اس پروجیکٹ میں مزید جان ڈال سکتے ہیں۔
نورا فتیحی کے اس نئے میوزک پروجیکٹ کی تفصیلات ابھی خفیہ ہیں لیکن مداح پہلے ہی پرجوش ہو چکے ہیں کہ یہ عالمی میوزک اسٹیج پر ان کا ایک اور بڑا قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نورا فتیحی ٹومی براؤن کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔